تازہ تر ین

قومی سلامتی ہو یا داخلی امن کا معاملہ خبریں ہر محاذ پر پیش پیش:شہباز شریف

میں24سال مکمل ہونے پر روز نامہ ” خبریں “ کے مدیر محترم ضیاءشاہد اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ” خبریں“ نے صحافتی دنیا میں جو مقام حاصل کیا ہے وہ اخبار کے مدیران اور کارکنوں کی انتھک کوششوں اور محنت کا نتیجہ ہے -ہمارے معاشرے میں صحافت کے کردار کی اہمیت اور اس کے مقام کی نوعیت کسی وضاحت کی محتاج نہیں لیکن یہ امر اپنی جگہ حقیقت ہے کہ صحافت کے کردار اور مقام کی اہمیت میں اضافے کے ساتھ ساتھ ذمہ داریاں بھی اسی تناسب سے بڑھ گئی ہیں- مجھے امید ہے کہ روز نامہ ” خبریں“ آنے والے دنوں میں بھی عوام اور معاشرے کی ان تمام توقعات پر پورا اترے گاجو قومی تعمیرنو کے سفر میں کسی بھی معاشرے میں آزاد صحافت سے وابستہ سمجھی جاتی ہیں- آج پاکستان کو قومی سلامتی اور داخلی امن کے حوالے سے جن مسائل کا سامنا ہے ان کا مقابلہ کرنے کے لئے قومی پریس نہایت مثبت اور نتیجہ خیز کردار ادا کرسکتا ہے – یہ امر خوش آئند ہے کہ پاکستانی پریس مجموعی طور پر اس کردار کو کماحقہ ادا کررہا ہے اور روز نامہ ” خبریں“ بھی اس محاذ پر کسی سے پیچھے نہیں ہے- میں روز نامہ خبریں کی ترقی اور کامیابی کے لئے دعاگو ہوں-


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain