تازہ تر ین

دہشتگرد بزدلانہ کاروائیوں سے عزم کمزور نہیں کرسکتے

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پولیس ٹریننگ سنٹر، کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملے کی شدیدالفاظ مےں سخت مذمت کی ہے اوردہشت گردی کے اس افسوسناک واقعہ میں قیمتی انسانی جانو ںکے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کیا ہے۔ وزےر اعلیٰ نے حملے مےںشہےد ہونےوالے پولیس اہلکاروںکو خراج عقےدت پےش کرتے ہوئے لواحقےن سے دلی ہمدردی اوردکھ کا اظہار کےا ہے ۔وزےراعلیٰ نے زخمی ہونےوالے پولیس اہلکاروں کی جلد صحت ےابی کے لےے دعاکی ہے اورکہا ہے کہ دہشت گردوں نے بد ترین سفاکیت اور بربریت کا مظاہرہ کیا ہے اور دہشت گردی کے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔کوئٹہ میںپولیس ٹریننگ سنٹرپر حملہ ایک سانحہ سے کم نہیں اوراس سانحہ نے ہر پاکستانی کے دل کو غمزدہ کیا ہے۔ دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم کے پختہ عزم کو غیر متزلزل نہیں کرسکتے۔ پوری قوم دہشت گردوںکےخلاف صف آرا ءہے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہماری عظےم قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا انجام قریب ہے اور ہم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اس کا پیچھا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہادر سپوتوں کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی جنگ ہے اور ہماری بقاءدہشت گردی کے خاتمے میں ہی مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن کیلئے لازوال قربانیاں دینے والے قوم کے ہیرو ہیں اور قوم کو اپنے ان ہیروز کی عظےم قربانےوں پر فخر ہے جنہوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر دہشت گردوں کا جوانمردی سے مقابلہ کیا اور آنے والی نسلوں کیلئے پرامن پاکستان کیلئے جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ نے قوم کے دہشت گردی کے خلاف عزم کو مزید پختہ کیا ہے اور قوم پہلے سے زیادہ جذبے سے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آگے بڑھے گی۔ اتحاد اور اتفاق وہ قوت ہے جس سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہوگا۔انہوںنے کہا کہ ےہ و قت اتحادکاہے اورکوئٹہ مےں پےش آنے والے دلخراش واقعہ کے بعد اختلافات کی کوئی گنجائش نہےں،پاکستان کےلئے ہم سب کو اےک ہونا ہوگااورموجودہ حالات مےںہمیں ملک وقوم کے مفاد کو سامنے رکھ کر یکجہتی کا مظاہر ہ کرنا ہے اور آئندہ نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے- انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت او رپنجاب کے عوام شہید ہونے والے پولےس اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارتصوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی گئی اوراس حملے مےں قےمتی انسانی جانوں کے ضےاع پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کےاگےا۔اجلاس کے شرکاءنے شہداءکی عظےم قربانےوں کو خراج عقےدت پےش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اوردکھ کا اظہارکےا۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت دکھ کی اس گھڑی مےں شہداءکے لواحقین کے ساتھ ہے اور ہماری تمام تر ہمدردےاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہےں۔انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دینے والی بہادر قوم کے ارادوں کو غیر متزلزل نہیں کیا جاسکتا۔وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کےے جائےں اورامن عامہ برقرار رکھنے کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس رہیں۔انہوںنے کہا کہ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اور اہم مقامات کی سکیورٹی کومزید سخت کےا جائے۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں، دیگر عبادت گاہوں، تعلیمی اداروں اور پارکوں کی سکیورٹی پر بھرپور توجہ دی جائے اوردشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے بہترین کوآرڈینیشن کے تحت فرائض سرانجام دیئے جائیں۔اجلاس مےں صوبے مےں امن و امان کی صورتحال کا تفصےلی جائزہ لےاگےا۔وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے وزیر اعلی ثناءاللہ زہری کو ٹیلی فون کیااور کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی-وزیر اعلی نے دہشت گردی کے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکیا-وزیر اعلی نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اورہماری تمام ترہمدردیاں شہداءکے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس افسوسناک واقعہ پر رنجیدہ اور غمزدہ ہے۔ سانحہ کوئٹہ نے ہر آنکھ کو اشکبار کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ سانحہ کوئٹہ پر میرے پاس اپنے جذبات او راحساسات بیان کرنے کےلئے الفاظ نہیں ہیں۔انہو ں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain