اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ حکومت نے ان کے گھر پولیس بجھوا کر ہراساں کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماﺅں کے گھروں پر بھی پولیس پہنچ رہی ہے جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ وہ گھر سے نکلے تو پولیس ان کے گھر کے باہر موجود تھی تاہم ان کو نہیں روکا گیا انہوں نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ایسے ہتھکنڈوں کے استعمال سے وہ ہمیں خوف زدہ نہیں کر سکتے ۔ حکومت کو جو کرنا ہے کر لے ہم اپنے مقصد سے نہیں ہٹیں گے ۔