Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک
    • ایران کے حملوں کا اثر، مشرق وسطیٰ میں متعدد امریکی فوجی اڈے متاثر
    • سعودی دارالحکومت ریاض میں فضائی حملے کا الرٹ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
    • کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)کی تجاوزات کیخلاف کاروائیاں 2490 کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کر لی
    • کا اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ CDAچیئرمین
    • موثر رابطہ فوڈ سیفٹی کے بہتر نفاذ میں معاون ثابت ہوگا، چودھری نعیم
    • شاعر و ادیب ندیم صدیقی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
    • ایف جی ای ایچ اے ایگزیکٹو بورڈکا 52واں اجلاس
    • پنجاب میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم 21 ستمبر سے شروع ہوگی: عظمی کاردار
    • دھمیال ، موٹرسائیکل مکینک پر تشدد کے واقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کا نوٹس
    • پنجاب یونیورسٹی ‘جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں اٹھائے نکات پر آزادانہ انکوائری کرائی جائے:گورنر پنجاب
    • PAPS-2026 میں BYD کیجانب سے نئی گاڑیوں کی پیشکش
    • ایران پر امریکی پابندیاں 2031 تک برقرار، ٹرمپ نے بل منظور کرلیا
    • پنڈی بھٹیاں تا فیصل آباد ایم-4 کی توسیع شروع، منصوبہ 15 دسمبر تک مکمل
    • "پاکستان کی خاطر آپ اپنا موبائل دے دیں رات ڈیڑھ بجے موبائل لے لیا گیا
    • اسلام آباد میں اقلیتوں کے قبرستانوں کا معاملہ سینیٹ کمیٹی میں آگیا
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ کال پر حکومت ،انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار: اعجاز حسین
    • نیو ٹائون پولیس کی کارروائی، خاتون سے بیگ چھین کر فرار ہونے والا سنیچر گرفتار
    • میرے بیٹے یہودی نہیں،خواجہ آصف کے ٹویٹ پر جمائما گولڈ سمتھ کا جواب
    • تھانہ کینٹ پولیس کی کارروائی اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارت؛ اسکول کے 35 طلبہ کے ہاتھوں پر پراسرار گہرے زخم کے نشانات

    By Khabrain Newsفروری 20, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع دھمتری کے علاقے کرود بلاک میں واقع مڈل اسکول میں پراسرار طور پر 35 طلبہ کے ہاتھوں پر گہرے زخم کے نشانات ہیں، جس سے عوام کے انتظامیہ کو حیران کردیا ہے جبکہ طلبہ کی جانب سے اس کی کوئی وجہ بھی بیان نہیں کی جا رہی ہے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چھتیس گڑھ کے ضلع دھمتری کے علاقے کرود بلاک میں دھمداہا سے ملنے والی ایک خبر نے نہ صرف لوگوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں بلکہ معاشرے کے لیے ایک سنگین سوال بھی کھڑا کردیا ہے جہا ایک یا دو نہیں بلکہ اسکول کے 35 بچوں نے بلیڈ یا کسی نوکیلی چیز سے اپنے ہاتھ کاٹ کر خود کو زخمی کر لیا ہے۔

    مڈل اسکول میں پیش آنے والے اس واقعے کی خبر کے بعد پورے گاؤں کے لوگ صدمے اور خوف کی کیفیت میں مبتلا ہیں تاہم محکمہ صحت کے ڈاکٹروں اور محکمہہ تعلیم کے حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ چند ہفتے قبل اس وقت سامنے آیا جب ایک بچے کے والدین نے اس کے ہاتھوں پر زخم دیکھے، جس پر انہیں سخت پریشانی لاحق ہوئی اور جب والدین نے اس حوالے سے بچے سے پوچھا تو انہوں نے وضاحت دینے سے انکار کر دیا۔

    والدین بچے کو اسکول لے گئے، جہاں انہوں نے دیگر طلبہ سے پوچھ گچھ کی تو معلوم ہوا کہ کئی اور بچوں کے ہاتھوں پر بھی اسی طرح کے زخم موجود تھے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب تمام بچوں سے انٹرویو کیا گیا تو مجموعی طور پر 35 بچوں کے ہاتھوں پر نوکیلی چیز سے لگے زخم کے نشانات پائے گئے، یہ معلومات والدین اور اسکول انتظامیہ دونوں تک پہنچیں، جس کے بعد اسکول میں ہلچل مچ گئی۔

    اسکول انتظامیہ نے بچوں کے والدین کو اجلاس کے لیے طلب کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کم عمر بچے آئندہ اس طرح کے اقدامات نہ دہرائیں دوسری جانب والدین سخت خوفزدہ اور پریشان ہیں کہ آخر بچوں نے اپنے ہاتھ کیوں کاٹے جبکہ بار بار پوچھنے کے باوجود بچے اس کی اصل وجہ بتانے سے گریز کر رہے ہیں۔

    واقعے کے بعد میڈیکل ٹیم، محکمہ تعلیم اور ماہرین نفسیات کی ٹیم نے اسکول میں بچوں اور ان کے والدین کے لیے خصوصی کاؤنسلنگ کا اہتمام کیا اور حکام نے اساتذہ کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ہر بچے کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھیں جبکہ اسکول انتظامیہ بھی یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ بچوں نے اپنے ہاتھ کیوں زخمی کیے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ واقعہ صرف ہاتھ کاٹنے تک محدود نہیں ہے بلکہ اسکول کے تعلیمی نظام اور بچوں کی حفاظت سے متعلق بھی سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں اور آخر بچے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، فی الحال اس سوال کا کسی کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      نئی بلی کی نسل ’’Leopardus Tilcayo‘‘ دریافت، 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار

      تازہ ترین

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      نئی بلی کی نسل ’’Leopardus Tilcayo‘‘ دریافت، 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار

      کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محسن نقوی

      کرسٹیانو رونالڈو ریٹائر نہیں ہو رہے پرتگال اسکواڈ میں واپس بلا لیے گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.