لاہور (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 30 قومی کرکٹرز کے لئے سنٹرل کنٹریکٹ 2016-17 جاری کردیا۔ سنٹرل کنٹریکٹ کو چار کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ اے کیٹگری میں اظہر علی، مصباح الحق، محمد حفیظ، یونس خان، شعیب ملک، سرفراز احمد، یاسر شاہ شامل ہیں ۔سینٹرل کنٹریکٹ میں سب سے نمایاں بات شاہد آفریدی اور سعید اجمل کا اخراج ہے جبکہ فاسٹ باو¿لر جنید خان اور فواد عالم بھی سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔جبکہ بی کیٹیگری میں وہاب ریاض، راحت علی، اسد شفیق، محمد عامرکو رکھا گیا ہے جبکہ حارث سہیل، محمد رضوان، عمران خان سینئر، شان مسعود، محمد عرفان، سمیع اسلم، بابر اعظم، عماد وسیم، حسن علی ، خالد لطیف، شرجیل خان، محمد نواز، سہیل خان، سہیل تنویرکو سی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے ۔ ڈی کیٹیگری میں انور علی ، ذوالفقار بابر، محمد اصغر، احمد شہزاداور عمر اکمل کو شامل کیا گیا ہے ۔