تازہ تر ین

دھرنے کیخلاف ہم نہیں عوام دیوار بنیں گے

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کے نظام کو جدید بنانے کےلئے امورپر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا-برطانیہ کی ایل جی سی لیبارٹریز کے سینئر سائنسدان ایلن جے ہینڈلے(Mr. Alan J. Handley) نے ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ دی۔ برطانیہ کی ایل جی سی لیبارٹریز کے سینئرسائنسدان نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں فراہم کی جانے والی جدید سہولتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں انتہائی شاندار سہولتیں فراہم کی گئی ہیں اور فرانزک سائنس ایجنسی میں شواہد کو جمع کرنے کا نظام بھی شاندار ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دنیا میں اس طرح کی کئی لیبز کا دورہ کیا ہے لےکن بلا شبہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں فراہم کردہ سہولتیں یورپ کے معیار کے مطابق ہیں جس کا کرےڈٹ وزےراعلیٰ شہبازشرےف اور ان کی ٹےم کو جاتا ہے- وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کے نظام کو مکمل طور پر جدید بنایا جا رہا ہے تاکہ صوبے کے عوام کو معےاری ادوےات کی فراہمی ےقےنی بنائی جاسکے ۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ ڈرگ ٹےسٹنگ لےب کے لئے بیرون ملک موجود ماہر پاکستانیوں کی خدمات بھی حاصل کی جائیں اورڈرگ ٹیسٹنگ لیب کے نئے نظام میں پیشہ وارانہ صلاحیتو ںکے حامل افراد کو تعینات کیا جائے۔ دریں اثناءوزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کرنےوالے پاکستان کی بدلتی قسمت کھوٹی کرنا چاہتے ہےں اور افسوس کی بات ہے کہ ترقی اورخوشحالی کا راستہ روکنے کی سازشےں پاکستان کے اندر سے کی جارہی ہےں۔ پاناماکےس کی سپرےم کورٹ مےں سماعت شروع ہونے کے بعد اسلام آباد بند کرنے کا کوئی جواز نہےں ۔ جھوٹ ، الزام تراشی اور دروغ گوئی کی سےاست کے علمبردار عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہےںاورشکست خوردہ عناصرغےر جمہوری،غےر آئےنی ،غےر سےاسی اورغےر اخلاقی ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہےں۔عوام جانتے ہےں کہ دھرنے والے نےازی صاحب، ملک کی ترقی اور خوشحالی کا دھڑن تختہ چاہتے ہےں ۔پاکستان کے باشعور عوام ان شکست خوردہ عناصر کی منفی سےاست سے بےزار ہوچکے ہےں ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ ملک کے امن کو تباہ اوروطن عزےز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والوں کی سازش ناکام ہوگی۔عوام ان عناصر کی منفی سوچ اورملک کے امن کو خراب کرنے کی سازش سے پوری طرح آگاہ ہوچکے ہےں ۔سرماےہ کاری اورترقی کے تےزرفتار عمل مےں رکاوٹےں کھڑی کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہےں ۔دھرنے اورانتشار پھےلانے والوں کوپاکستان کی مضبوط ہوتی ہوئی معےشت ہضم نہےں ہورہی ۔انہوںنے کہا کہ عدالتوں کے فےصلے نہ ماننے والے احتجاج اورانتشار کی سےاست کے ذرےعے عوام کے مےنڈےٹ کی بھی توہےن کررہے ہےں ۔اسلام آباد بند کرنا درحقےقت پاکستان کے غرےب عوام مےں خوشحالی کے دروازے بند کرنا ہے ۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ترکی کے قومی دن پر ترک صدر رجب طیب اردوان ، ترک وزیراعظم دا ﺅداگلو اور ترک عوام کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان لازوال تاریخی تعلقات موجود ہیں ۔ پاکستان اورترکی کے عوام ےکجان دوقالب ہےں اور دونوں ممالک کے عوام کے دل اےک ساتھ دھڑکتے ہےں ۔انہو ںنے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے عوام کے مابےن باہمی احترام کا مضبوط رشتہ موجود ہے اور ہرگزرتے لمحے پاکستان اورترکی کی دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہے ۔ دونوںممالک کے مابےن بڑھتا ہوا معاشی تعاون پاک ترک دوستی کو مستحکم کررہا ہے۔ پاک ترک تعلقات کی مثال قوموں کی تارےخ مےں کم ہی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے یکساں سوچ کے مالک ہیں۔ جمہور ی اقدار کے استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل سے ترکی دنیا کا خوشحال ملک بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رجب طیب اردوان کی ولولہ انگیز لیڈرشپ کے باعث ترکی نے قلیل عرصہ میں غیرمعمولی ترقی کی ہے۔ زلزلہ ہو یا سیلاب یا کوئی اور قدرت آفت، ترکی ہمیشہ پاکستان اور یہاں کے عوام کے شانہ بشانہ رہا ہے۔ ترکی کی طرف سے قدرتی آفات کے وقت سماجی اور معاشی امداد اور تعاون پاک ترک مضبوط تعلقات کا ثبوت ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain