تازہ تر ین

بھارتی فوج کا پاکستان پر بڑا حملہ ، گولہ باری …. پاک فوج کی منہ توڑ کاروائی

سیالکوٹ، روالپنڈی، شکر گڑھ (بیورو، نمائندگان خبریں) بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرل(ایل او سی)اور ورکنگ بانڈری پر ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متعدد مقامات پر پاکستانی شہری علاقوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انڈین فورسز نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر تتہ پانی، جاندروت اور نکلیال سیکٹرز میں ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔میڈیا اطلاعات کے مطابق ایل او سی پر انڈین فورسز کی فائرنگ سے احمد دینجاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔اس کے علاوہ ایل او سی پر موجود گاں دابسی کے رہائشیوں کا دعوی ہے کہ ایک پاکستانی شہری عبدالمجید بھارتی فورسز کی شیلنگ سے پیدا ہونے والے افراتفری کی صورت حال کے باعث ہارٹ اٹیک کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ انڈین فورسز نے ورکنگ بانڈری میں شکر گڑھ سیکٹر پر بھی رات 8 بجے بلا اشتعال فائرنگ کا آغاز کیا جو جمعہ کی صبح تک جاری ہے جبکہ پاکستانی فورسز کی جانب سے بھی بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا جواب دیا گیا۔پاک فوج کے مطابق پاکستانی فورسز نے تمام مقامات پر ہندوستان کی بلا اشتعال فائرنگ کا بھر پور انداز میں جواب دیا جبکہ دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔آئی ایس پی آر نے دعوی کیا کہ سیالکوٹ کے شکر گڑھ سیکٹر میں پنجاب رینجرز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد ہندوستانی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس میں انڈیا کا بھاری جانی نقصان ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ انڈین فورسز کی شکر گڑھ سیکٹر میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک پاکستانی خاتون ہلاک اور دیگر 7 شہری زخمی ہوگئے۔ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ بھارتی فائرنگ سے قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی قابل مذمت ہے۔اس سے قبل جمعرات کی صبح آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ورکنگ بانڈری پر ہرپال اور چپراڑ سیکٹر میں بھارتی اور پاکستانی افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 5 پاکستانی شہری زخمی ہوگئے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان رینجرز کی جانب سے بھرپور جواب دیتے ہوئے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا، جس سے ہندوستان کو بھاری جانی نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔سیالکوٹ ورکنگ باﺅنڈری سے ملحقہ بجوات ، چپراڑ، ہرپال، سچیت گڑھ، باجڑہ گڑھی، معراجکے اورچارواہ سیکٹروں میں واقع سیالکوٹ کے سرحدی دیہات پر بھارتی سکیورٹی فورسش کی بلا اشتعال گولہ باری کے باعث تمام تعلیمی ادارے گزشتہ پانچ روز سے مسلسل بند ہیں۔ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل کا کہنا ہے کہ بھارتی گولہ باری کے باعث سیالکوٹ کے سرحدی دیہات میں مقیم لوگ اب محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔ موجودہ تشویشناک سنگین صورتحال میں ان سکولوں میں درس و تدریس کا عمل جاری رکھنا ممکن نہیں۔بھارتی فوسز کی جانب سے شکرگڑھ سیکٹر پر ورکنگ باﺅنڈری پر بلا اشتعال شدید گولہ باری اور فائرنگ سے جاں بحق خواتین کی تعداد تین ہو گئی،جبکہ بچوں اور خواتین سمیت زخمیوں کی مجموعی تعداد 25 تک پہنچ گئی،30 دیہات کی آبادی محفوظ مقام کی جانب منتقل،ڈی سی او کا متاثرہ علاقوں کا دورہ امداد کا اعلان،کئی علاقوں میں متاثرین بے سروسامانی کا شکار ،بھا رتی سکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے موضع جوال کھرالہ کی رہائشی قابیہ شفیق شہید ہو گئی، اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔محفوظ، رخسانہ، زاہد، عامر، رابعہ، شاہدا، منظور، ساحن ، منظور حسین، طالب، مزمل، وغیرہ شامل ہیں چار شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کیا گیا،گزشتہ روز دن کے وقت فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ رکا رہا،تاہم ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ علاقوں کے پچیس سے تیس دیہات کی آبادی اپنے گھر بار مال مویشی چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئی،تاہم سینکڑوں متاثرین انتظامیہ کی جانب سے مﺅثر انتظامات نہ ہو نے کی وجہ سے بے سروسامانی اور مشکلات کا شکار نظر آئے،چک امرو اور اڈہ ڈوگر کے مقامات پر پہنچنے والے متاثرین شکوہ کناں نظر آئے،کچھ مقامی تنظیموں اور مخیر شہریوں نے متاثرین کو کھانا اور ٹرانسپورٹ فراہم کرنا شروع کر دی ہے،ڈی سی او نارووال رفاقت نسوانہ نے گزشتہ روز کچھ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain