تازہ تر ین

شرمیلا فاروقی نااہل …. اہم خبر آ گئی

کراچی (این این آئی) سندھ ہائی کورٹ میں شرمیلا فاروقی کو سرکاری عہدے کے لئے نااہل قرار دینے کی کاروائی سے متعلق جمعہ کوکیس کی سماعت ہوئی ۔شرمیلا فاروقی کے وکیل نے جواب الجواب داخل کرانے کے لئے عدالت سے مہلت مانگ لی ۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں بینچ نے شرمیلا فاروقی کو نااہل قرار دینے کی کاروائی سے معتلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں نیب کی جانب سے جواب میں بتایا گیا ہے کہ شرمیلا فاروقی سزایافتہ ہیں اور کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھ سکتیں نیب قانون کے مطابق کارروائی کرہا ہے عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست مسترد کی جائے ۔ شرمیلا فاروقی نے پلی بارگینگ کے زریعے رقم لوٹائی اور مارچ 2000میں پلی بارگینگ کی نیب کی جانب سے آرٹیکل 15 کے تحت سندھ حکومت کو شرمیلا فاروقی کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے خط بھی لکھا ہے جس پر عدالت میں سابق وزیر ثقافت شرمیلا فاروقی کے وکیل نے جواب الجواب داخل کرانے کے لیئے عدالت سے مہلت مانگ لی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain