جہلم (بیورو رپورٹ) کرسچن کالونی میں زہریلی شراب پینے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک ¾ 5 کی حالت غیر ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق جہلم کی کرسچن کالونی میں شادی کی تقریب کے دوران زہریلی شراب پینے سے متاثرہ افراد کو راولپنڈی کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ¾ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ شراب کہاں سے منگوائی گئی تھی ذرائع نے بتایا کہ زہریلی شراب ان لوگوں نے خود تیار کی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ جہلم کی کرسچن کالونی میں پیش آیا جسے الکوحل کی پیداوار کے حوالے سے شراب گوٹھ کے نام سے جانا جاتا ہے ¾علاقے میں بڑی مقدار میں شراب تیار کی جاتی ہے جسے جہلم میں فروخت کیا جاتا ہے۔یاد رہے کہ رواں برس جنوری میں لاہور میں بھی زہریلی شراب پینے سے 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ کرسچن کالونی جہلم شہر مےں شراب فروشی کا سب سے بڑا مرکز سمجھا جاتا ہے جہاں مسےحی برادری کے نا م پر جاری پرمٹ سے نام نہاد مسلمان اور تھانہ صدر کے اہلکار بھی پوری طرح مستفےد ہو تی ہے اور ےہاں شراب فروشی کےلئے پولیس تھانہ صدر کی نگرانی مےں باقاعدہ سےٹ اپ موجود ہے حالیہ واقعہ مےں دس ہلاکتوں سے قبل بھی ےہاں کئی اےک حادثات ہو چکے ہیں جن مےں متعدد بار درجنوں افراد زہرےلی شراب پےنے سے جاں کی بازی ہار چکے ہیں لےکن اس کے باوجود علاقے مےں شراب بنانے اور بےچنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوتی ، اور ہر دفعہ سانحہ کے بعد تھانہ صدر پولیس فرضی کاروائی کرکے عوام اور افسران کے منہ بند کر دےتی ہے اور دوسرے ہی دن ےہ مکروہ سلسلہ پھر شروع ہو جاتا ہے اور گزشتہ 20-25سال سے اس علاقے کو سہراب گوٹھ کے نام سے جانا جاتا ہے جہاں دےسی ، ولاےتی شراب کے علاوہ کباب اور دےگر منشےات کی فروخت سرئے عام کی جاتی ہے ۔اور علاقے کے شراب فروشوں سے تھانہ صدر جہلم کے اہلکار روزانہ کی بنےاد پر حصہ وصول کرنے آتے ہیں جبکہ کئی اےک اہلکار دےگر علاقوں سے شرابےوں کو ےہاں بھےج کرکے شراب فروخت کروا کے کمےشن بھی لےتے ہیں ۔بارہ نوجوانوں کی مےتےں علاقہ مےں پہنچنے پر کہرام مچ گےا اور مسےحی برادری کے افراد کے علاوہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد اشکبار ہو گئی وقفے وقفے سے ہلاکتوں کی وجہ سے اہلےان علاقہ پر بار بار بجلی گرتی رہی اور اےک کے بعد اےک نوجوان کے مرنے کی اطلاع پر علاقہ غم و دکھ کی تصوےر بن گےا ۔مرنے والے نوجوانوں کے اہلخانہ پر بار بار غشی کے دورے پڑتے رہے ۔ شراب سے مرنے والوں کی اطلاع پر جب خبرےں ٹےم موقع پہنچی تو علاقہ کا پورا ماحول سوگوار تھا خبرےں کی جانب سے واقعہ کی تفصیلات کے استفسار پر اہلےان کرسچن کالونی پھٹ پڑے ، اہل علاقہ نے کہا کہ ہمارے علاقے مےں عرصہ دراز سے منشےات ، شراب اور قحبہ خانوں کا سلسلہ جاری ہے ہم غرےب لوگ ہیں مجبور ہو کر اس علاقے مےں رہ رہے ہیں ورنہ ےہاں رہنے کے کوئی حالات نہیں ، شہر بھر کے شرابی ےہاں گھومتے پھرتے ہیں اور نشے مےں دھت ہو کر گالےاں بکتے رہتے ہیں سانحہ کرسچن کالونی بارے جب موقف لےنے کےلئے ”خبرےں “ کی جانب سے ڈی پی او جہلم حسن اسد علوی سے رابطہ کےا گےا تو انہوں نے بتاےا کہ مےں چند روز قبل ہی جہلم مےں تعےنات ہوا ہوں اور علاقے مےں منشےات فروشوں کے خلاف کاروائیاں شروع کی ہیں کرسچن کالونی مےں شراب کے پرمٹ کی آڑ مےں غےر قانونی سرگرمےوں کی اطلاعات مجھے موصول ہوئی ہے عرصہ دراز سے جاری اس دھندے کو ختم کرنے کےلئے بھرپور کاروائی کی جائے گی اور تھانہ صدر کے جو اہلکار بھی اس مکروہ دھندے مےں شامل ہوئے ان کو محکمہ کی وردی مےں کالا دھندے کرنے کی سخت سزا دی جائے گی ۔