تازہ تر ین

پولیس اہلکار بھوکے رہے …. 46 کروڑ کون ہضم کر گیا ، دیکھئے خبر

کراچی (خصوصی رپورٹ)پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کے اختتام پر جاری مندی پر100انڈیکس 114.43 پوائنٹس کمی پر 39900 کی بالائی حد برقرار نہ رکھ کر39872.88 کی نچلی سطح پربند رہی۔ سرمایہ کاری مالیت میں 34 ارب 93کروڑ روپے کی کمی رہی۔ اپوزیشن کی 2نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے کی کنفیوژن غیرملکی سرمایہ کا انخلا اور کئی منفی اطلاعات کے باعث سرمایہ کاروں نے گیس سیمنٹ اورتوانائی سیکٹر سمیت بیشتر حصص کی منافع کے حصول میں کم داموں خریدوفروخت کرکے اپنے سرمایہ کے حصول میں سرگرم رہے جس کے نتیجے میں مارکیٹ اختتام پر 100 انڈیکس 114.23 پوائنٹس کمی پر 39872.88 پربند رہا۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائرہ کار429 کمپنیوں تک رہا جس میں 143 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ264 کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی اور22 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ قیمتوں کے اتار چڑھاﺅ کے باعث سوئی سدرن گیس 2.26 روپے اضافہ پر 38.16 روپے دیوان سیمنٹ 2.46روپے اضافہ پر 30.86 روپے ٹی پی ایل ٹریکر36 پیسے اضافہ پر 13.65 روپے پیس پاک 42پیسے اضافہ پر10.23 روپے دیوان موٹرز33پیسے اضافہ پر34.59 روپے اوردیوان سلمان 32 پیسے اضافہ پر4.47 روپے رہا۔ مجموعی مارکیٹ کیپٹل 81 کھرب 20ارب 6کروڑ 41لاکھ 20ہزار348روپے کی کمی پر80 کھرب85 ارب 13کروڑ 10لاکھ 82ہزار299روپے ہوگئی۔ اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وزارت داخلہ کی جانب سے کروڑوں روپے فنڈز دینے کے باوجود پنجاب پولیس سمیت دیگر اہلکار دوپہر کے کھانے سے محروم ، پولیس اہلکاروں کو پانی تک فراہم نہ کیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے دھرنے ، احتجاج کو روکنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں ایف سی، پنجاب پولیس، کشمیر پولیس کے اہلکار سپیشل ڈیوٹی پراسلام آباد آئے ، وزارت داخلہ نے وفاقی پولیس کو ان کے کھانے پینے کیلئے 46 کروڑ سے زائد کا فنڈز فراہم کیا جوکہ ڈی آئی جی، ایس ایس پی اور ڈی ایس پی پولیس لائن ہیڈکوارٹرز کے رحم وکرم پر ہے ۔پولیس لائن کے کھانے سے متعلقہ افسروں نے غفلت ولاپروائی کرتے ہوئے جمعہ کی دوپہر پولیس اہلکاروں کو کھانا فراہم نہیں کیا۔بنی گالا میں تعینات پولیس اہلکار شام کے وقت کھانااور پانی تلاش کرتے رہے ۔
کروڑوں کے فنڈز


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain