تازہ تر ین

میاں شریف کی 12 ویں برسی …. قرآن خوانی ، دعائیہ تقریبات

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے والدمیاں محمد شریف کو جہان فانی سے رخصت ہوئے بارہ برس بیت گئے ان کی12ویں برسی29اکتوبرہفتہ کو منائی جائے گی مسلم لیگ ن ذرائع کے مطابق برسی کے سلسلے کی مرکزی تقریب رائے ونڈ میں منعقد ہو گی جس میں میاں نواز شریف،شہباز شریف،پارٹی کے مرکزی رہنما ،عزیز و اقارب اور دیگر شرکت کریں گے جہاں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا کی جائے گی اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب کے سیکر ٹری اطلاعات چوہدری خلیل احمد گھمن کے مطابق میاں محمد شریف کی برسی کے سلسلے میں جہانیاں،ٹھٹھہ صادق آباد ،میاں چنوں،کبیرولا ،ضلع خانیوال سمیت جنوبی پنجاب میں بھی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔میاں محمد شریف اکتوبر2004ءکو جدہ میں انتقال کر گئے تھے وہ اپنے خاندان کے ہمراہ سعودی عرب میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain