تازہ تر ین

وفاقی حکومت کے احکامات۔۔۔ خیر آباد کے مقام پر موٹروے بند

پشاور (ویب ڈیسک) پشاور ٹول پلازہ سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر رشکئی انٹر چینج کے مقام پر موٹروے ٹریفک کیلئے بند کی گئی تھی جسے تحریک انصاف کے ایم پی اے فضل الہٰی نے بزور کھلوا دیا جس کے بعد ٹریفک کی روانی تو شروع ہو گئی لیکن خیر آباد کے مقام پر اٹک پل پر بھاری کنٹینرز رکھ کر راستہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔کنٹینرز کے سامنے اور درمیان کے خالی حصے میں ریت اور بجری کے ڈھیر بھی لگا دیئے گئے ہیں جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے اپنی کابینہ اور تحریک انصاف کے رہنماو¿ں کے ہمراہ دن بھر صوابی انٹر چینج کے قریب ڈیرہ ڈالے رکھا۔ انہوں نے مانکی شریف نوشہرہ میں ہونے والا جلسہ بھی صوابی انٹرچینج کے قریب منتقل کرنے کا اعلان کر کے کارکنوں کو تین بجے یہاں پہنچنے کی ہدایت کی۔خیر آباد کے مقام پر کنٹینرز لگا کر خیبر پختونخوا کا رابطہ پنجاب اور ملک کے دوسرے حصوں سے مکمل طور پر منقطع کر دیا گیا ہے۔ کنٹینرز کے دوسری جانب پنجاب پولیس اور ایف سی کے جوان بھی کھلاڑیوں سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain