شارجہ( آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق نے کہاکہ کہ ٹیم بہترین فارم میں ہے، کیریبیئنز کا تیسری بار شکار کرتے ہوئے کلین سویپ کا مشن پورا کرلیں گے، انھوں نے کہا کہ میں اپنی انفرادی کارکردگی پر مطمئن لیکن زیادہ خوشی تب ہوتی ہے جب ٹیم بھی جیت رہی ہو،مجھے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے کوئی مشکل پیش نہیں آتی، ڈومیسٹک کرکٹ میں اسی پوزیشن پر کھیلتا رہا ہوں، فرق صرف اتنا ہے کہ چھٹے نمبر تک میچ کی صورتحال بن چکی ہوتی اور اس کے مطابق کھیلنا پڑتا ہے، ون ڈاو¿ن بیٹسمین کو خود حالات سازگار کرنا پڑتے ہیں، جلد بیٹنگ کا موقع ملنے کی وجہ سے سیٹ ہونے کیلیے زیادہ وقت بھی میسر ہوتا ہے۔انھوں نے تسلیم کیا کہ دورئہ آسٹریلیا و نیوزی لینڈ تمام کھلاڑیوں کیلیے بڑے چیلنج ہونگے لیکن ہم بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھانے کیلیے پ±رعزم ہیں،دورئہ انگلینڈ میں بھی کنڈیشنز قطعی مختلف تھیں،انھیں پیش نظر رکھتے ہوئے اچھی تیاری کی اور میزبان ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے سیریز برابر کرنے میں کامیاب ہوگئے، اس بار بھی کنڈیشنز اور قوت کو سامنے رکھتے ہوئے تیاری اور پلاننگ کریں گے۔اسد شفیق نے کہا کہ انگلینڈ اور یواے ای میں چند اچھی اننگز کھیل کر میرے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا، ہر میچ میں غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں، کوچز کی رہنمائی میں تکنیکی خامیاں دور کررہا ہوں، ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی ستائش نے بھی حوصلہ بڑھایا، امید ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہوں گا۔انھوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو احساس ہے کہ ایک ڈراپ کیچ ٹیم کو بھی گرا سکتا ہے،اس لیے سب پریکٹس سیشن میں بڑی محنت کرتے ہیں،ہم کوچز کے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے مسلسل بہتری لانے میں کامیاب ہوئے،لاہور اور کاکول میں فٹنس کیمپ کارکردگی میں بہتری لانے کا ذریعہ بنے، وقت کے ساتھ مزید نکھار آتاجائے گا۔۔#/s#