تازہ تر ین

مجلس عزا پر فائرنگ, متعدد افراد جاں بحق

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے علاقے ناظم آباد میں ایک گھر میں مجلس کے دوران نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر وہاں موجود لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کرنے والے نامعلوم دہشتگرد دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ انہوں نے آتے ہی گولیاں چلانا شروع کر دیں جس سے پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ ان میں 4 افراد سگے بھائی تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، رینجرز اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں۔ امدادی ٹیموں نے ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمی افراد کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے۔ جائے حادثہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول ملے ہیں۔ موٹر سائیکل سوار دہشتگرد فائرنگ کے بعد موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ حکام کو فوری طور پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain