اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف دبئی میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس وطن پہنچ گئے اور انہوں نے پاک سرزمین پر قدم رکھتے ہی کہا واپس آ گیا ہوں اور ٹویٹ کیا ”تیرا کیا بنے گا کالیا۔“
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف 2 نومبر کے دھرنے سے قبل فیملی سمیت دبئی چلے گئے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف اپنی فیملی کے ساتھ آج اسلام آباد ایئرپورٹ کے راول لاﺅنچ میں پہنچے تو وہاں موجود لوگ انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے۔ اس موقع پر پی آئی اے کے عملے نے انہیں پروٹوکول دیا اور پھر وہ دبئی کے لیے روانہ ہو گئے۔ خواجہ آصف دوپہر ایک بجے پی آئی اے کی پرواز پی کے 211 کے ذریعے اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوئے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی حالات دن بدن بگڑے جا رہے ہیں۔ ایک طرف سرل المانڈا کی متنازع خبر حکومت کیلئے دردسر بنی ہوئی ہے تو دوسری جانب عمران خان کی جانب سے دو نومبر کو دھرنے کے اعلان نے حکومت کے سکھ کا سانس چھین لیا ہے۔ خواجہ محمد آصف نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دبئی شادی میں شرکت کیلئے آیا ہوں، کل انشاءاللہ پاکستان میں ہونگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دبئی شادی میں شرکت کیلئے آیا ہوں، کل انشاءاللہ پاکستان میں ہونگا، ان کا یہ ذاتی دورہ ہے۔ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوج قطعی طور پر حکومتی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی، فوج ایک آرٹیکل یا کسی واٹس ایپ گروپ پر مداخلت نہیں کرتی۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ واٹس اپ گروپ والے جو کچھ کر رہے ہیں، سب کے سامنے ہے، واٹس ایپ، سوشل میڈیا یا کالم عوام کی نمائندگی نہیں کرتے، گلی محلوں میں لوگ ایک مختلف دنیا میں رہتے ہیں اور ان کا اوپر کی کلاس سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی بیشتر کی سوشل میڈیا وغیرہ تک رسائی ہے اور یہ کروڑوں لوگ ہیں کہہ سکتے ہیں کہ فوج قطعی طور پر مداخلت نہیں کرے گی۔
خواجہ آصف
