لاہور( سیاسی رپورٹر) وزیر اطلاعات پرویز رشید کے استعفیٰ کے بعد وفاقی دارلحکومت میں افواہوں کا طوفان آگیا، کہا جاتا ہے وزیر اطلاعات کے بعد ایک سیکرٹری اطلاعات کے اعلیٰ افسر اور ایک دوسرے محکمہ کے سیکرٹری کی بھی قربانی دی جائے۔ اس کے علاوہ یہ افواہ بھی عام ہے کہ وزیر اعظم ہاو¿س میں کام کرنے والا اس سرکاری عمارت سے منتقل کرکے کسی پرائیویٹ عمارت میں کام کرے گا، یہ خبر بھی عام ہے کہ عسکری اداروں کے پاس خبر لیک ہونے کے واقعہ کے بارے میں نہ صرف مکمل معلومات ہیں بلکہ بعض اہم شخصیات کے موبائل فون سے ” ڈان“ کے متعلقہ صحافی کے علاوہ بعض دیگر اہم صنعتکاروں اور کراچی کے ممتاز اداروں کے مالکان کے نام کئے جانے والی فون کالز کا ریکارڈ بھی موجود ہے، ان میں سے بعض کے حوالے سے یہ خبریں بھی چل رہی ہیں کہ آنے والے کچھ دنوں میں کچھ اہم لوگوں کو فارغ کردیا جائیگا۔
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو وفاقی وزیر اطلاعات کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پرویزرشید کو ہٹائے جانے کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کو وزارت اطلاعات کا اضافی چارج دیا جائے گا۔
سعد رفیق‘ وزیراطلاعات