ہرارے (اے پی پی) سری لنکن بلے باز کوسل پریرا نے زمبابوے کےخلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری جڑ دی، یہ ان کے کیریئر کی پہلی سنچری ہے۔ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں کوسل پریرا نے شاندار سنچری بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔ پریرا نے سات میچز کے انتظار کے بعد پہلی ٹیسٹ سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ پریرا 110 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔
