نیو اورلینز (شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ کی مشہور جوڑی انجلیناجولی اور بریڈ پٹ کے تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد اب امریکی شہر نیو اورلینز میں واقع ان کا گھر فروخت کردیا گیا ۔لینڈ ریکارڈ ز ڈویڑن میں فائل کی گئی دستاویزات کے مطابق انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا گھر 4 اعشاریہ 9 ملین امریکی ڈالر میں فروخت کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے5بیڈ رومز پر مشتمل یہ گھر 2007میں3 اعشاریہ 5ملین ڈالر میں خریدا تھا۔واضح رہے کہ بریڈ پٹ اور انجلینا جولی نے گزشتہ ماہ علیحدگی کا اعلان کیا تھا جبکہ انجلینا کی جانب سے بریڈ پٹ پر بچے پر تشدد کیے جانے والے الزامات کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔