تازہ تر ین

8 قیدی پولیس مقابلے میں ” پار “ …. کسی اہلکار کو گزند تک نہ آ سکی

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی سخت سکیورٹی والی بھوپال جیل سے مبنیہ طور پر فرار ہونے والے 8 مسلمانوں کو جعلی پولیس مقابلے میں مار دیا گیا، جن کا تعلق طلبہ تنظیم سٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا (سیمی) سے تھا۔ جاں بحق ہونے والوں کے نام شیخ مجیب، ماجد، خالد، عقیل خلجی، ذاکر حسین، شیخ محبوب، محمد سالک بتائے گئے ہیں۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بھوپال کے آئی جی یوگیش چودھری نے کہا کہ جونہی ہمیں فرار ہونیوالے قیدیوں کا سراغ ملا ہم نے انہیں بھوپال شہر سے باہر اینٹ کھیڑی کے پاس گھیر لیا اور دونوں جانب سے فائرنگ ہوئی اور اس مقابلے میں وہ مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سیمی کارکنوں کے پاس موجود اسلحہ کی تفصیل بعد میں فراہم کی جائے گی۔ ڈی آئی جی رمن سنگھ نے بی بی سی کو بتایا کہ رات دو سے تین بجے کے درمیان سیمی کے کارکن پولیس گارڈ رادھے شیام کا گلا کاٹ کر بھاگنے میں کامیاب ہوئے۔ ریاست کے وزیر داخلہ بھوپندر سنگھ نے اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے جبکہ بھارت کی وزارت داخلہ نے اس کے بارے میں ریاست سے تفیصلات طلب کر لیں۔ سٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا یعنی سیمی بھارت میں کالعدم تنظیم ہے جس پر بھارتی سرکار اسلامی بنیاد پرستی پھیلانے اور تخریب کاری سمیت دیگر سنگین الزام عائد کرتی رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain