تازہ تر ین

وزیر اعظم کیخلاف درخواستوں پر کاروائی روک دی گئی ….بڑی خبر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کو نااہل قراردینے کے لیے پاکستان تحریک انصاف، پیپلز پارٹی،عوامی مسلم لیگ اور پاکستان عوامی تحریک سمیت پانچ جماعتوں نے درخواستیں دائر کررکھی تھیں۔ چیف الیکشن کمیشن سردار رضا خان کی سربراہی میں ہونے والی سماعت میں وزیر اعظم کے وکیل سلمان اسلم بٹ نے موقف اختیار کیا کہ چونکہ پاناما کے معاملے پر سپریم کورٹ سماعت کررہی ہے لہٰذا فیصلہ آنے تک الیکشن کمیشن کو سماعت روک دینی چاہیے۔الیکشن کمیشن نے معاملہ سپریم کورٹ میں جانے کے باعث اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ آنے تک ان درخواستوں پرکارروائی روک دی ہے۔آج وزیراعظم کی نااہلی کی متعدد درخواستوں پرسماعت شروع ہوئی تو وزیراعظم کے وکیل سلمان اسلم بٹ نے تجویز دی کہ اس معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے۔ پیپلز پارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ان درخواستوں کیلئے الیکشن کمیشن ہی مناسب فورم ہے۔ تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے بھی لطیف کھوسہ کے دلائل کی حمایت کی۔چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ ہمارے احکامات تو ہائی کورٹس میں بھی چیلنج کر دﺅ¿یے جاتے ہیں۔ ایسا لگ رہا ہے آپ لوگ پارٹیز میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں اور ہم معاملے میں۔ عدالت نے فریقین سے رائے لینے کے بعد کارروائی جاری رکھنے یا روکنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو مشاورت کے بعد سنا دیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain