اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ٹی وی چینل نے دعوی کیا ہے کہ حکومت پاکستان نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش یعنی 9 نومبرکی سرکاری چھٹی بحال کردی اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال حکومت نے اقبال ڈے کی چھٹی منسوخ کردی تھی جس پر وکلا تنظیموں نے بھی احتجاج اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا تھا۔ قومی عام تعطیل کی بحالی کے نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد اب 9 نومبر بدھ کو چھٹی ہوگی۔
