لاہور (سپورٹس رپورٹر ) پی ایس ایل کا فائنل 7 مارچ کو لاہور میں کرانے کا اعلان کردیا گیا۔لیکن ساتھ ہی اسے سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط بھی کردیا گیاہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یو اے ای میں 9 فروری سے شروع ہونیوالی پی ایس ایل سیزن ٹو کے میچز کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے جسمیں پانچ فرنچائز ٹیمیں حصہ لیں گی اور میچز 18روز تک جاری رہیں گے جبکہ کچھ آرام کے دن بھی رکھے گئے ہیں۔ افتتاحی تقریب دبئی میں9 فروری کو ہوگی۔ اسی روز پہلا میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائینٹڈ کے درمیان کھیلا جائیگا۔ دوسرا راﺅنڈ شارجہ میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا راﺅنڈ د بئی میں ہوگا۔ چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ لاہور میں فائنل رکھنے کا مقصد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہے۔راو¿نڈ میچز کے بعد ایونٹ کا پہلا اور دوسرا پلے آف بالترتیب 28 فروری اور یکم مارچ کو شارجہ جبکہ تیسرا پلے آف تین مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔27 دن تک جاری رہنے والے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں شیڈول کیا گیا ہے تاہم میچ کے انعقاد کا دارومدار سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہے۔