لاہور (سپورٹس رپورٹر ) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق آل راﺅنڈر محمد نواز کے دفاع میں سامنے آگئے۔ مصباح الحق نے آل راﺅنڈر محمد نواز کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں بہت پوٹینشل ہے انہوں نے فرسٹ کلاس میں بھی بہت اچھی اننگز کھیلی ہیں۔نواز کی یہ پہلی ٹیسٹ سیریزتھی اور ٹیسٹ سیریز ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سے بہت مختلف ہوتی ہے کھلاڑی کو ایڈجسٹ ہوتے دیر لگتی ہے بیس پچیس میچ کھیل کر ٹیسٹ کرکٹ کا ردھم بنتا ہے۔ ان میں باﺅلنگ کے ساتھ بیٹنگ کی اتنی قابلیت ہے کہ وہ بطور بیٹسمین بھی ٹیم میں آسکتے ہیں ۔ پاکستان ٹیم مینجمنت اس حوالے سے بہت سنجیدہ ہے کیونکہ نمبر چھے اور سات پر ایسا ہی کھلاڑی ہونا چاہیے جو بیٹنگ کے ساتھ باﺅلنگ کو بھی سہارادے سکے دوسری ٹیموں میں بھی ہیں جیسے ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کی مثال آپ کے سامنے ہے۔