تازہ تر ین

معاوضوں کا تنازعہ….

ڈھاکہ(ویب ڈیسک)بی پی ایل کا جب سے آغاز ہوا ادائیگیوں کے تنازع نے اسے لپیٹ میں لیا ہوا ہے، اسی وجہ سے ایونٹ میں تعطل بھی آ چکا، اب چوتھے ایڈیشن سے ایک روز قبل پھر معاوضوں کا تنازع کھڑا ہوا جب رنگپور رائیڈرز کے کچھ کھلاڑی معاوضے کی پہلی قسط نہ ملنے پربورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری کے پاس چلے گئے۔قواعد وضوابط کے تحت تمام فرنچائزز کے لیے لازم ہے کہ وہ ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی پلیئرز کو 50 فیصد ادائیگی کردیں، 20 فیصد دوران ایونٹ اور باقی 30 فیصد اختتام کے ایک ماہ کے اندر کرنا ہے، مگر رنگپور کے پلیئرز کا کہنا ہے کہ انھیں ابھی تک کوئی رقم نہیں ملی، انھوں نے کہاکہ وہ اپنی ٹیم کے مالک تک سے ناواقف ہیں، انھیں معلوم ہی نہیں کہ رابطہ کس سے کرنا ہے۔واضح رہے کہ یہ ٹیم سہانا گروپ کی ملکیت ہے جس نے ابتدائی 2 ایڈیشنز میں سلہٹ رائلز کے نام سے ٹیم لی ہوئی تھی مگر پلیئرز اور آفیشلز کو ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے اسے ڈراپ کردیا گیا، اب وہی مالکان نئے نام سے فرنچائز لے چکے ہیں، پہلے اس ٹیم کا چیئرمین ضیا العالم کو بنایا مگر پھر ہٹا دیا گیا، جس پر انھوں نے بورڈ سے شکایت کی تھی کہ ان سے بڑی رقم لے کر چیئرمین کا عہدہ دیا گیا اور پھر ہٹا دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain