تازہ تر ین

مصباح الیون نے کیویز کے دیس اڑان بھر لی

دبئی (نیوزایجنسیاں)پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کےخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کےلئے متحدہ عرب امارات سے نیوزی لینڈ کےلئے روانہ ہوگئی،پہلا ٹیسٹ 17نومبر کو کرائسٹ چرچ جبکہ دوسرا 25 نومبر سے ہملٹن میں کھیلا جائےگا۔ٹیسٹ میچز سے قبل دو وارم میچز بھی کھیلے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز دو ایک سے جیتنے کے بعدپاکستان ٹیم کی اگلی منزل نیوزی لینڈ ہے جس کے لئے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کپتان مصباح الحق کی قیادت میں جمعہ کو دبئی سے کیویز کے دیس روانہ ہوئی۔نیوزی لینڈ کے مختصر دورے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو دو ٹیسٹ کھیلنا ہیں۔ پہلا ٹیسٹ 17نومبر کو کرائسٹ چرچ جبکہ دوسرا 25 نومبر سے ہملٹن میں کھیلا جائےگا۔ٹیسٹ میچز سے قبل دو وارم میچز بھی کھیلے جائیں گے، ٹیسٹ سیریز سے پہلے پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ اے کے خلاف نیلسن میں تین روزہ فرسٹ کلاس میچ کھیلے گی۔کرکٹ نیوزی لینڈ نے میچ کےلئے اے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، ہنری نکولس ٹیم کی قیادت کریں گے۔نیوزی لینڈ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان ٹیم مکمل سیریز کے لئے آسٹریلیا روانہ ہوجائے گی۔ قومی کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ شارجہ ٹیسٹ ہار جانے کے باوجود پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ دورے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ کیویزکنڈیشنز میںباﺅلرزکاکردارانتہائی اہم ہوگا اوربلے بازوں کو بھی انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرناہوگا۔16رکنی سکواڈمیںمیں کپتان مصباح الحق، یونس خان، اظہر علی، سمیع اسلم ، شرجیل خان، اسد شفیق، بابر اعظم، سرفراز احمد، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد نواز ، محمد عامر، وہا ب ریاض، راحت علی، سہیل خان، عمران خان سینئر شامل ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین اب تک ہونے والے ٹیسٹ میچز میں جیت کے حوالے سے پاکستان ٹیم کا پلڑا بھاری ہے ،دونوں ٹیموں کے مابین 1955سے لے کر 2014تک 53ٹیسٹ میچز کھیلے گئے جس میں پاکستان کی ٹیم نے 24ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل کی، 8میں شکست ہوئی اور 21میچز ڈرا ہوئے ،نیوزی لینڈ کی سر زمین پر بھی دونوں ٹیموں کے مابین ہونے والے ٹیسٹ میچز میں جیت کے حوالے سے پاکستان کی ٹیم کا پلڑ ا بھاری ہے ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین نیوزی لینڈ کی سر زمین پر 29ٹیسٹ میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے 10میچز جیتے ،پانچ ہارے اور 14میچز ڈرا ہوئے۔ ،نیوزی لینڈ کےخلاف ہونے والے ٹیسٹ میچز میں عمران خان کامیاب کپتان رہے اور ان کی کپتانی میں قومی ٹیسٹ ٹیم نے کوئی میچ نہیں ہارا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain