اسلام آباد (این این آئی)قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مشکل دوروں سے قبل ویسٹ انڈیز کےخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں شکست نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور یہ کھلاڑیوں کیلئے بڑا سبق ہے۔غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں مکی آرتھر نے کہا کہ امید ہے کہ اس شکست سے کھلاڑیوں کو وہ دھچکا لگا ہو گا جس کی نیوزی لینڈ راو آسٹریلیا کے مشکل دوروں سے قبل ضرورت تھی اور انہوں نے اس سے سیکھا ہو گا۔مئی میں قومی ٹیم کی قیادت سنبھالنے والے مکی آرتھر نے کہا کہ یہ کھلاڑیوں کو خبردار کرنے کا اچھا ذریعہ ہے اور ساتھ ساتھ یہ پیغام بھی کہ اگر آپ انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی بھی موقع پر ڈسپلن سے کام نہیں لیں گے تو آپ کو ہرایا جا سکتا ہے ¾ ہم نے اس میچ میں اپنے معیار کے مطابق کھیل پیش نہیں کیا۔انہوں نے کھلاڑیوں کو مشکل دوروں کیلئے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ٹیم کو اس کی کنڈیشنز میں ہرانا بہت مشکل ہوتا ہے لہٰذا ہمارے لیے یہ پانچوں میچ انتہائی سخت ہوں گے۔