نیلسن (آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچز پرمشتمل سیریزکےلئے نیوزی لینڈ کے شہر نیلسن میں موجود ہے،جہاں بارش کے باعث ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن متاثر رہااور قومی ٹیم پریکٹس نہ کرسکی، کھلاڑیوں نے انڈرو فٹنس ٹریننگ میں حصہ لیا اور اس دوران فٹ بال بھی کھیلی، پاکستان کرکٹ ٹیم کا (آج)پیر کو بھرپور کرکٹ ٹریننگ سیشن شیڈول ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد پاکستان نے میزبان کرکٹ ٹیم سے دوٹیسٹ کی سیریز کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔ مصباح الیون نے نیلسن میں ڈیرے ڈال دیئے ہیں۔ نو تعمیرسیکسٹن اوول گراﺅنڈ میں پریکٹس شیڈول تھی، مگر بارش کے باعث ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن متاثر رہااور قومی ٹیم پریکٹس نہ کرسکی، کھلاڑیوں نے انڈرو فٹنس ٹریننگ میں حصہ لیا اور اس دوران فٹ بال بھی کھیلی۔ نیوزی لینڈ ٹور میں پاکستان میزبان ٹیم کےخلاف دوٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گا۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 نومبر سے کرائسٹ چرچ میں ہوگا جبکہ دوسراٹیسٹ 25 نومبر سے ہیملٹن میں شیڈول ہے۔ میزبان بورڈ نے میچ کیلئے ہنری نکولس کی قیادت میں نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں پر مبنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم آئندہ پانچ روز کے دوران فاسٹ اور بانسی ٹریک پر بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کرے گی تاکہ سیریز سے پہلے یواے ای سے یکسر مختلف کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوسکے۔ نئے اسٹیڈیم میں انڈور پریکٹس اور جم کی سہولیات بھی میسر ہیں۔