آکلینڈ(آئی این پی) پاکستان کر کٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف 2ٹیسٹ میچوں کی مشکل سیریز کیلئے ہتھیار تیز کرنا شروع کر دئےے،قومی کر کٹ ٹیم نے کیویز اے ٹیم کیخلاف میچ سے قبل بھر پور پریکٹس کی،کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں بیٹنگ ،بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کی،ہیڈ کوچ مکی ارتھر نے بلے بازوں کو بیٹنگ کے گر سکھائے جبکہ باﺅلنگ کوچ اظہر محمود نے بالرز کی لائن لینتھ درست کراتے رہے۔قومی ٹیم کی پریکٹس (آج)منگل کو بھی جاری رہے گی۔پاکستانی کپتان مصباح الحق نے سیریز میں کامیابی کوہدف بنا تے ہوئے کہا ہے کہ کیویز کیخلاف سیریز میں ٹیم کو بیٹنگ اورفیلڈنگ میں سخت محنت کرناہوگی، بالرزکو گیندیں وکٹوں میں رکھنا ہونگی،نیوزی لینڈ کو ہوم گراﺅنڈ پر شکست دینا آسان کام نہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق کیویز کو قابو کرنے کیلئے شاہینوں نے تیاریاں شروع کردیں۔ مکی آرتھر نے بلے بازوں کو گر سکھائے تو اظہر محمود بالرز کی لائن لینتھ درست کراتے رہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے مشکل امتحان کی سخت تیاری شروع کردی ہے۔شاہینوں نے کیویز سے ٹکرانے کا پلان بنالیا۔ٹیسٹ سے پہلے نیوزی لینڈ کی اے ٹیم سے بھی دو دو ہاتھ کریں گے۔نئے بالنگ کوچ نے بالرزکی لینتھ سیٹ کرائی۔مکی آرتھرنے بلے بازوں کی کلاس لی۔ کپتان مصباح الحق نے سیریز میں کامیابی کوہدف بنالیا۔ انھوں نے کہاکہ بیٹنگ اورفیلڈنگ میں سخت محنت کرناہوگی۔ بالرزکو گیندیں وکٹوں میں رکھنا ہونگی۔ نیوزی لینڈ کو ہوم گرانڈ پر شکست دینا آسان کام نہیں ہوگا۔ نیوزی لینڈ ٹور میں پاکستان میزبان ٹیم کے خلاف دوٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گا۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 نومبر سے کرائسٹ چرچ میں ہوگا جبکہ دوسراٹیسٹ 25 نومبر سے ہیملٹن میں شیڈول ہے۔ میزبان بورڈ نے میچ کیلئے ہنری نکولس کی قیادت میں نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں پر مبنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم آئندہ 3روز کے دوران فاسٹ اور بانسی ٹریک پر بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کرے گی تاکہ سیریز سے پہلے یواے ای سے یکسر مختلف کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوسکے۔