تازہ تر ین

بارش نے گرین شرٹس کی تیاریوں پر پانی پھیر دیا

نیلسن ( نیو ز ا یجنسیا ں) پاکستان اور نیوزی لینڈ اے کر کٹ ٹیموں کے مابین سہ روزہ پریکٹس میچ کا تیسرا روز بھی بارش کی نظر ہوگیا، تینوں دنوں میں ایک بھی گیندکاکھیل نہ ہوسکا۔نیوزی لینڈکیخلاف ٹیسٹ سیریزسے قبل قومی ٹیم کو صرف ایک ہی پریکٹس میچ کھیلنے کا موقع میسرآیا لیکن اس میں بھی تینوں دن بارش کی نذرہوگئے۔ پاکستانی ٹیم کو آج کرائسٹ چرچ جانا تھا لیکن اب ان کی روانگی غیر یقینی نظر آتی ہے کیونکہ ابھی تک اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے حکام کے دوران کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ 3روزہ میچ بارش کی نظر ہونے پر مایوس ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ کا واحد 3روزہ پریکٹس میچ بارش کی نظر ہو گیا ہے ۔ نیلسن میں میچ کے تینوں روز بارش کا سلسلہ جاری رہا اور نیوزی لینڈ اے کے خلاف پریکٹس میچ میں ایک بھی گیند نہ پھینکی جا سکی ۔پاکستان ٹیم مینجمنٹ ٹیسٹ سیریز سے قبل پریکٹس میچ بارش کی نذر ہو جانے کی وجہ سے بہت مایوس ہے ۔منیجر وسیم باری کا کہنا ہے کہ موسم سے کوئی لڑ نہیں سکتا،واحد وارم اپ میچ کے تینوں دن کھیل نہ ہو سکا، پلیئرز کو انڈور ٹریننگ پر اکتفا کرنا پڑا،اس سے قبل بھی بارش نے خاصا پریشان کیا، پلیئرز نے وقت ضائع نہیں کیا اور انڈور نیٹ سیشنز و ٹریننگ سے خود کو تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تمام کھلاڑی فٹ اور میدان میں اترنے کیلیے تیار ہیں، شارجہ ٹیسٹ کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے بہترین کھیل پیش کریں گے۔ پاکستان ٹیم (آج) نیلسن سے کرائسٹ چرچ پہنچے گی ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 17 نومبر سے شروع ہوگا ۔نیوزی لینڈ کے جنوبی ساحل پر واقع سب سے بڑے شہر کرائسٹ چرچ میں فروری 2011 میں 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 185 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain