اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ خوف کے مارے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.4ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی ابھی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔