تازہ تر ین

نیا آرمی چیف ,جنرل راحیل نے کِس کو پسند کیا؟

لاہور (سیاسی رپورٹر) بہاولپور کے قریب خیرپور ٹامیو والی کے مقام پر فوجی مشقوں میں وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ جنرل راحیل شریف کی موجودگی جن کی مدت ملازمت صرف 13 دن باقی ہیں۔ فوج کے ریٹائرڈ جرنیلوں کی نظر میں ملتان کے کور کمانڈر جنرل اشفاق ندیم کی کور کا یہ شو ظاہر کرتا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شعوری طور پر یہ کوشش کی ہے کہ اپنی پسندیدگی اور جھکاﺅ یعنی اپنے جانشین کے طور پر جنرل اشفاق ندیم میں رائے ظاہر کی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز پیشتر خبریں نے خصوصی طور پر یہ خبر شائع کی تھی کہ 29 نومبر جنرل راحیل ریٹائر ہوتے ہیں تو سنیارٹی میں چھٹے نمبر پر آنے والے جنرل قمر جاوید باجوہ جو اسلام آباد میں کنٹینروں کے دور میں راولپنڈی کے کور کمانڈر تھے ہارٹ فیورٹ ہو گئے۔ تاہم خبریں نے اس خبر میں یہ بھی واضح کیا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم جو ملتان کے کور کمانڈر ہیں اور اپنی سخت گیری اور ڈسپلن کی سو فیصد پابندی کے باعث چھپا ہوا ہتھیار ثابت ہو سکتے ہیں ماضی میں دونوں قسم کی مثالیں موجود ہیں یعنی جانے والے آرمی چیف کی مکمل خاموشی اور غیر جانبداری بھی تاریخی حقیقت ہے لیکن بعض اوقات رخصت ہونے والے آرمی چیف کھل کر اپنے کسی جونیئر کی سفارش بھی کرتے پائے گئے ہیں سے اپنی ریٹائرمنٹ سے صرف 11 دن پہلے کسی بڑے شو کا انعقاد اور لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم کی براہ راست وزیراعظم سے ملاقات کروانا بعض ریٹائرڈ فوجیوں کے نزدیک واضح کرتا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے نئے آرمی چیف کے لئے جنرل اشفاق ندیم کے حق میں رائے دے دی ہے تاہم آئین اور قانون کے علاوہ روایت ہمیشہ سے یہ رہی ہے کہ آخری فیصلہ وزیراعظم پاکستان کو کرنا ہوتا ہے اور یہ ضروری نہیں کہ وزیراعظم آرمی چیف کی رائے، مشورہ یا پسندیدگی کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ تاہم خیر پورٹامیووالی میں بڑے پیمانے پر مشقیں منعقد کرنا اور وزیراعظم کو اس میں مدعو کرنا بلاوجہ نہیں ہو سکتا۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے خیرپور ٹامیووالی ہی میں جو ملتان اور بہاولپور دونوں مقامات کے کور کمانڈرز کے دائرہ کار میں آتا ہے۔ اس سے قبل فوجی مشقوں میں وزیراعظم کو دعوت نہیں دی گئی تھی۔ یہ بھی واضح رہے کہ پاک فوج کے ایک اور سینئر لیفٹیننٹ جنرل قریب ہی واقع شہر بہاولپور میں کور کمانڈر کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں جن کا نام جاوید اقبال رمدے ہے۔ بہر حال لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے اور لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم ہی وہ تین نام ہیں جن میں سے بالآخر وزیراعظم کو نیا آرمی چیف چننا ہو گا۔ دیکپئے پاک فوج کا ہما ان تینوں میں سے کس کے سر بیٹھتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain