تازہ تر ین

بھارت کی سرحدی خلاف ورزی …. پاکستان کا بڑا اقدام

نیویارک (سپیشل رپورٹر سے) پاکستان نے بھارت کی طرف سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھادیا، بھارتی جارحیت کی وجہ سے تعلقات مزید خراب اور خطے کو سکیورٹی خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے صدر اور سکریٹری جنرل بان کی مون کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی طرف سے لکھے گئے خط میں بتایاگیاکہ گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر سے بھارتی سیکیورٹی فورسز نے بھاری آرٹلری ہتھیاروں کیساتھ لائن آف کنٹرول پر حملہ کیا جس سے خطے کی سلامتی و سکیورٹی کو خدشات لاحق ہیں، یہ 13سال بعدپہلی مرتبہ ہوا ہے جو بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحیت اور خطے کی امن وسلامتی کو بالائے طاق رکھنے کا منہ بولتا ثبوت ہے ، دراصل یہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے ایک کوشش تھی۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سربراہ اور سکیورٹی کونسل سے مطالبہ کیا کہ عالمی امن وسلامتی کا علمبردار ہونے کے طورپر بھارت کی طرف سے سرحدی حدود کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیاجائے جو علاقائی سلامتی کیلئے اصل خطرہ ہے ۔ ملیحہ لودھی نے لکھاکہ گزشتہ دوماہ سے بھارت کی طرف سے سرحدی حدود کی خلاف ورزیوں میں اضافہ دیکھاگیا جس سے سویلین آبادی متاثر ہو رہی ہے اور گزشتہ دوماہ کے دوران 107سویلین زخمی اور 26شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت کی طرف سے ہونیوالی سیزفائر معاہدے اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے۔ اپنے اس خط میں ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے مبصرگروپ کو بھارت کی طرف سے دورے کی اجازت نہ دینے پربھی روشنی ڈالی اور ایک مرتبہ پھر واضح کیاکہ پاکستان مبصرگروپ کیساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے اور لائن آف کنٹرول و ورکنگ بانڈری تک رسائی دے رہا ہے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain