تازہ تر ین

بال ٹمپرنگ،پروٹیز کپتان ڈوپلیسی پر فرد جرم عائد

دبئی (آئی این پی)جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی پر آسٹریلیا کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوران بال ٹیمپرنگ یا گیند کی شکل خراب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔آئی سی سی کی جانب سے جمعے کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق ڈوپلیسی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ضابط اخلاق کی لیول ٹو کی خلاف ورزی کا الزام ہے اور انھیں ایک مصنوعی ذریعے سے گیند کی شکل کی تبدیلی کا ملزم قرار دیا گیا ہے۔آئی سی سی کے مطابق ڈوپلیسی نے اس الزام کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے اور اب اس معاملے کی سماعت آئی سی سی کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کریں گے۔ضابط اخلاق کی لیول ٹو کی خلاف ورزی کی سزا 50 سے 100 فیصد تک میچ فیس کی بطور جرمانہ ادائیگی ہے جس کے علاوہ کھلاڑی کو معطلی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ڈوپلیسی ماضی میں بھی بال ٹیمپرنگ کرنے پر نصف میچ فیس بطور جرمانہ ادا کر چکے ہیں۔ یہ واقعہ سنہ 2013 میں پاکستان کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں پیش آیا تھا۔اس وقت انھیں گیند کو اپنے پاجامے کی جیب کی زپ سے رگڑتے ہوئے دیکھا گیا تھا اور امپائرز نے موقع پر جنوبی افریقہ کو پانچ رنز کی پنلٹی دیتے ہوئے گیند تبدیل کر دی تھی۔تاہم اس موقع پر ڈوپلیسی نے اپنی غلطی تسلیم کر لی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain