لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) سی پی این ای کو دیئے گئے عشائیہ میں وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کی موجودگی میں سینئر صحافی عارف نظامی نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی تعریف کی اور کہا کہ ان کے میڈیا کے ساتھ تعلقات ہمیشہ بہت دوستانہ رہے اور نرم مزاجی اور ملنساری قابل تعریف ہے۔ اس پر سی پی این ای کے صدر ضیا شاہد نے بھی عارف نظامی صاحب کی اس بات سے اتفاق کیا اور کہا پرویز رشید صاحب کی خدمات قابل قدر اور وہ ایک نہایت معاملہ فہم اور ہر بات تحمل وبردباری سے سنتے رہے۔
