لاڑکانہ: (ویب ڈیسک) لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں طالب علم پر مبینہ تشدد کے معاملے میں ذمہ دار کی نشاندہی، والدین کے دکھوں کے مداوے اور مظلوم کو انصاف دلانے کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ نے انکوائری کمیٹی بنا دی۔ لاچار والد کی فریاد میڈیا کے ذریعے حکومتی ایوانوں تک پہنچ گئی۔واقعے کی خبر جیسے ہی میڈیا پر چلی، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیا، تحقیقاتی کمیٹی بنائی اور طالبعلم احمد حسین کے علاج کے تمام اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا۔جی او سی پنوں عاقل نے بھی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ گزشتہ روز کالج انتظامیہ کی جانب سے طالبعلم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے اس کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی اور وہ بستر پر پڑ گیا۔