تازہ تر ین

میچ جیتنے پر بہت خوش ہوں عالمی نمبر ایک ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے

لندن (ویب ڈیسک)برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے پانچ مرتبہ کے چیمپیئن نوواک جوکووچ کو اپنے پہلے اے ٹی پی ورلڈ ٹوور فائنلز میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ سال 2016 کا اختتام بطور عالمی نمبر ایک کر دیا ہے۔لندن کے او2 ارینا میں انتہائی بے چینی سے انتظار کیے جانے والے اس فائنل میچ میں اینڈی مرے نے نوواک جوکووچ کو چھ، تین اور چھ، چار سے شکست دی۔اینڈی مرے نے اس موقع پر کہا کہ میچ جیتنے پر بہت خوش ہوں اور عالمی نمبر ایک ہونا میرے لیے بہت خاص ہے۔ اس قسم کے میچ میں نوواک جوکووچ کے خلاف کھیلنا بہت زبردست ہے۔اس کے ساتھ ہی نوواک جوکووچ کا ٹینس سٹار راجر فیڈرر کا لگاتار چھ بار اے ٹی پی ورلڈ ٹوور فائنلز جیتنے کا سفر بھت ختم ہوگیا۔ وہ اس سے قبل لگاتار چار بار یہ اعزاز جیت چکے ہیں۔نوواک جوکووچ اور اینڈی مرے کے درمیان کھیلے جانے والے گذشتہ 34 میچوں میں مرے دس میچ جیت چکے ہیں۔ اینڈی مرے کا کہنا ہے کہ ہم اس سے قبل گرینڈ سلیم فائنلز اور اولپمک میں آمنے سامنے ہو چکے ہیں لیکن میں اس جیت پر بہت خوش ہوں۔اینڈی مرے نے مزید کہا کہ یہ وہ لمحہ ہے جس کا میں نے کبھی تصور نہیں کیا تھا۔سترہ ہزار شائقین سے بھرے ٹینس کورٹ میں یہ میچ ٹینس مقابلے سے زیادہ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن شب دکھائی دے رہا تھا اور آخر میں اینڈی مرے اس میں کامیاب رہے۔جوکوچ نے اس موقع پر کہا کہ اینڈی مرے عالمی نمبر ایک کھلاڑی ہیں اور وہ اس کے حقدار بھی ہیں، وہ بہترین کھلاڑی ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ فیصلہ کن لمحے پر میں کھیل میں واپس نہیں آسکا۔ میں آخر میں اچھا کھیلا لیکن وہ کافی نہیں تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain