تازہ تر ین

پانامہ پر ” اناللہ و انا الیہ راجعون “ ہونے والا ہے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ قطرے قطرے سے سمندر بنا، سمندر بچانے کےلئے قطرے متحد ہو گئے۔ میری نظر میں یہ لوگ ڈرائی کلین ہو کر باہر نکلیں گے۔ ڈرائی کلین ایسے ہونگے کہ کوئی کرپشن پر آواز بھی نہیں اٹھائے گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ معاملہ سپریم کورٹ میں نہیں لے جانا چاہیے تھا۔ چیف جسٹس کی مدت ملازمت بھی ختم ہونے والی ہے۔ نئے چیف جسٹس کی صوابدید ہو گی کہ وہ بنچ قائم رکھتے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت پہلے کہہ دیا تھا کہ پانامہ لیکس پر ایک امام جنازہ پڑھائے گا، جس کے بعد یہ معاملہ ختم ہو جائے گا۔ کرپشن کے خلاف آواز کو دبا دیا جائے گا۔ پھر کوئی آواز نہیں اٹھائے گا۔ شفافیت، امانت اور دیانت کا جنازہ نکال دیا جائے گا۔ جمہوریت کی شکل میں بدترین آمریت و بادشاہت ہوگی۔ یہ لوگ کرپشن کو اپناکلچر سمجھتے ہیں۔ دامن پر داغ لگانا اور اس کی صفائی ن لیگ کے اختیار میں ہے۔ کرپشن کرنے والے بھی کرپشن کے خلاف بات کرتے ہیں۔ قوم کرپشن میں ڈوب چکی ہے۔ ہر شخص اپنی سطح کی کرپشن کر رہا ہے۔ قوم کو اتنا مایوس کر دیا گیا کہ لوگ حق کےلئے نکلنے کو تیار نہیں۔ کرپٹ کردار پہلے لوگوںکو مایوس کرتے ہیں پھر اپنے مقاصد حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک حد تک یہ درست ہے کہ دھرنے نے لوگوں کا شعور اجاگر کیا۔ کرپٹ کرداروں کے خلاف جنگ لڑنے کا اعلان تو عوامی تحریک نے کیا تھا۔ پارلیمنٹ میں کوئی چلا جاتا ہے تو انہیں دہشتگرد قرار دیا جاتا ہے۔ قوم تبدیلی نہ چاہے تو ایک جماعت کے کارکن تبدیلی نہیں لاسکتے۔ قوم شعوری طور پر مایوس ہو چکی ہے۔ انقلاب، ظلم کا خاتمہ لوگوں کے باہر نکلنے سے آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ بے حس اور کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے۔ پارلیمنٹ اور ادارے عوام کو کچھ بھی ڈیلیور نہیں کر سکے۔ ملک کے تعلقات ذاتی اور کاروباری تعلقات میں بدل گئے۔ خاندانی تعلقات کو پاکستانی کے تعلقات کا نام دے دیا گیا۔ اداروں کے سربراہ سب کچھ دیکھ رہے ہیں اور خاموش ہیں۔ ایک دورے پر پورا خاندان ساتھ جاتا ہے اور تعلقات بناتا ہے۔ عوامی تحریک اور تحریک انصاف نے انقلاب کےلئے بے مثال کوشش کی۔ قوم کا شعور بیدار کرنے کےلئے میڈیا نے بھی بہترین کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2دسمبر کو پاکستان کےلئے روانہ ہوں گا۔ کراچی کے نشتر پارک میں 4دسمبر کو جلسہ کریں گے۔ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پوری کوشش کے باوجود آرمی پنجاب میں آپریشن نہ کرسکی، حالانکہ پنجاب میں دہشتگردوں کی اصل نرسری ہے، یہی سے نظریاتی سپورٹ ملتی ہے اور اڈے قائم کئے گئے ہیں پورے ملک میں دہشتگرد پنجاب سے جاتے ہیں، آرمی چیف اچھا تاثر چھوڑ کر جارہے ہیں، انہوں نے کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن بہت سے کام ابھی ادھورے چھوڑ کر جارہے ہیں،آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن بھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچے ہیں، ماڈل ٹاو¿ن سانحہ پر جنرل راحیل شریف نے ایف آئی آر تو درج کرادی لیکن میرے ساتھ ون ٹو ون انصاف کا وعدہ پورا نہیں ہوا، متنازعہ خبر کا معاملہ بھی ادھورا ہے، تبدیلی کا راستہ صرف سٹریٹ پاور سے ہے کیونکہ پارلیمنٹ کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے،ادارے غیرفعال ہیں، پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے ساتھ میڈیا نے بھی کرپشن کے خلاف بھر پور جنگ لڑی، مایوس نہیں ہوں آخر فتح حق کی ہوگی، فوری نہیں تو کل سہی لیکن فتح حق کی ہی ہوگی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان میں ذاتی کلیننگ کی بہت سے دکانیں ہیں، حکمران بھی ڈرائی کلین ہو کر اس طرح نکلیں گے کہ لوگ اس مثال کو دیکھ کر آئندہ کرپشن کیخلاف بات کرنا بند کردینگے، نام جمہوریت کا ہوگا لیکن بدترین خاندانی آمریت مسلط ہوجائے گی، اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا جائے گا، مراکش میں بات کی تھی کہ ایک امام پانامہ کا جنازہ پڑھائے گا اور سارے ملکر نماز جنازہ پڑھیں گے کیونکہ دب جائے تو ایشو ختم ہوجاتا ہے، ممکن ہے پانامہ معاملہ کو اتنا طول دیں کہ 2018 ءالیکشن کا ایجنڈا بنالیں اور اس پر کمیشن کریں کہ ہم یہ کرپشن کا کوئی مقدمہ ثابت نہیں ہوا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain