تازہ تر ین

نواز شریف کو آئندہ الیکشن تک کچھ ہو گا یا نہیں …. آصف زراری کے پیر کی پیشنگوئی سے تھرتھلی مچ گئی

اسلام آباد (آئی این پی)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے مرشد اور پیشنگوئیوں کے حوالے سے مشہور پیر اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کو آئندہ الیکشن تک کچھ نہیں ہو گا ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیر اعجاز شاہ جو پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ایوان صدر میں مقیم رہے اور ہمیشہ یہ کہا کرتے تھے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور آج کل وہ اسلام آباد کے ایک سیکٹر میں گوشہ نشین ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کو آئندہ الیکشن تک کچھ نہیں ہو گا ۔ پیر اعجاز شاہ نے گزشتہ روز آصف زرداری کی والدہ کی برسی پر فاتحہ خوانی کروائی تاہم ٹی وی چینلز نے کوریج کرنے کے باوجود خبریں نہیں چلائیں جس کا انہوں نے شکوہ بھی کیا تاہم ایک نجی ٹی وی چینل نے ان کی خبر اور تصویر چلا کر شکوہ دور کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے دیگیں بھی پکائی اور غرباءمیں کھانا بھی تقسیم کیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain