تازہ تر ین

واٹس ایپ کا ڈیٹا خطرے میں ….حکومت نے الر ٹ جاری کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ واٹس ایپ پر جعلی ویڈیو کالنگ فیچر کے استعمال سے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین اس فیچر کو ڈاو¿ن لوڈ کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں۔ وزارت کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے جاری ویڈیو کالنگ فیچر مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ واٹس ایپ کی صارفین میں مقبولیت کے پیش نظر پاکستانی صارفین کا جعلی لنکس کے بارے میں جاننا اور اس سے خبردار رہنا ضروری ہے تا کہ ذاتی ڈیٹا کو چوری ہونے اور کسی منفی سرگرمی میں استعمال ہونے سے روکا جا سکے۔ وزارت کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے حال ہی میں متعارف کرایا جانے والا ویڈیو کالنگ فیچر واٹس ایپ کے ورڑن کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ہی ایکٹی ویٹ ہو جاتا ہے اور اس کے لئے علیحدہ سے کسی انوی ٹیشن کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اگر جعلی لنک ڈاﺅن لوڈ ہو جائے تو اس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے سیٹنگز میں جا کر اپلیکیشن کو ری سیٹ کرنا ضروری ہے یا پھر اپلیکیشن کو ان انسٹال کرکے دوبارہ انسٹال بھی کیا جا سکتا ہے۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونی کیشن کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اس صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جعلی فیچرز بھی منظر عام پر آ چکے ہیں۔ اس طریقہ واردات میں واٹس ایپ کے صارفین کو جعلی لنک بھیجا جاتا ہے جس میں انہیں ویڈیو کالنگ کا فیچر استعمال کرنے کے لئے لنک ڈاﺅن لوڈ کرنے کی دعوت دی گئی ہوتی ہے، جسے ڈاﺅن لوڈ کرنے کی صورت میں صارفین کا ذاتی ڈیٹا چوری ہو کر کسی دوسری ویب سائٹ پر منتقل ہو جاتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain