تازہ تر ین

عمراکمل کرکٹ میں کچھ کریں یانہ کریں مگرڈانس میں کوئی جواب نہیں

ڈھاکا (نیوز ایجنسیاں) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل ایک مرتبہ پھر خبروں میں آ گئے اور سوشل میڈیا پر ان کے ڈانس کی ویڈیو نے دھوم مچادی ہے۔ میدان میں کارکردگی بھلے اچھی نہ ہو لیکن ڈانس میں عمر اکمل کا جوش قابل دید ہے، کبھی شادی پرٹھمکے، تھیٹر میں ہنگامہ آرائی تو کبھی متنازع تصویریں، ان سب چیزوں سے تو ایسا لگتا ہے کہ عمر اکمل بلے بازی کو چھوڑ کر باقی سب کچھ جانتے ہیں۔بنگلا دیش میں جاری لیگ میں اپنی ناقص کارگردگی کے باوجود عمر اکمل جھوم جھوم کر رقص کررہے ہیں اور اکیلے ڈانس کرکرکے جی نہیں بھرا تو انہوں نے ساتھی کھلاڑی کو بھی اپنے ساتھ شامل کرلیا۔واضح رہے کہ عمر اکمل پہلے ہی مختلف تنازعات اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کے باعث قومی ٹیم سے باہر ہیں


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain