تازہ تر ین

گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ…. سزا تسلیم کرنے سے انکار

ایڈیلیڈ (ویب ڈیسک) جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی نے بال ٹیمپرنگ کے معاملے پر آئی سی سی کی سزا تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بال ٹیمپرنگ کا الزام ثابت ہونے پر جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈوپلیسی پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا تاہم انہوں نے آئی سی سی کی 100 فیصد جرمانے کی سزا کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فاف ڈو پلیسی کی جانب سے سزا کو تسلیم نہ کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔واضح رہے کہ فاف ڈو پلیسی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران چیونگم سے بال خراب کرتے پکڑے گئے تھے، فاف ڈوپلیسی 3 سال کے دوران دوسری مرتبہ بال ٹیمپرنگ کے الزام میں سزا پاچکے ہیں، اس سے قبل 2013 میں پاکستان کے خلاف میچ میں گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر انہیں میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ ادا کرنا پڑا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain