سلام آباد (ویب ڈیسک )آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ میراایمان ہے پاکستانی قوم نے دہشتگردی کے خاتمہ کا عزم اور ارادہ کرلیا ہے، میری کوشش رہی ملک کے لئے جو ممکن ہو کیا جائے ، جو کام فوج نے شرو ع کئے وہ مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اوکاڑہ روانگی سے قبل صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میراایمان ہے پاکستانی قوم نے دہشتگردی کے خاتمہ کا عزم اور ارادہ کرلیا ہے، مجھے یقین ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے دہشتگردی کا صفایا ہوجائےگا۔آرمی چیف نے کہا کہ میری کوشش رہی ملک کے لئے جو ممکن ہے کیا جائے اور میری خدمات ملک کے لئے ہمیشہ دستیاب رہیں گی ،میں نے جو فیصلہ کیا ہے وہ قوم اور ملک کے مفاد میں کیا ہے،جبکہ جو کام پاک فوج نے شروع کیے ہیں وہ انشااللہ مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔ آرمی چیف نے ریٹائرمنٹ کے بعد میں اپنا باقی وقت شہداء کے لواحقین کے لیے وقف کرنے کا اعلان بھی کیاہے۔