تازہ تر ین

مکی آرتھرکانیاتجربہ….سلو بیٹسمین بنانے کی مشقیں شروع

ہملٹن (ویب ڈیسک)کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز شرجیل خان اس وقت ون ڈے میچوں میں100سے زائد اسٹرائک ریٹ سے رنز بنانےوالے واحد پاکستانی بلے باز ہیں لیکن ہیڈکوچ مکی آرتھر نے انہیں بھی سلورفتار بلے باز بنانے کی مشقیں شروع کرادی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کی ون ڈے تاریخ میں 200سے زائد رنزبنانے والے بلے بازوں میں شاہدآفریدی کے بعد محض شرجیل خان ہی دوسرے بلے باز ہیں جن کا اسٹرائک ریٹ100 سے زائد ہے ۔یہ صورتحال ہماری ون ڈے کرکٹ میں بلے بازوں کی جارحیت میں کمی کو ظاہرکررہی ہے۔ہیڈکوچ مکی آرتھرنے کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ شرجیل خان محض ایک سیشن میں ہی میچ حریف ٹیم سے دورلے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں وہ مجھے ڈیوڈوارنرکی یاددلاتے ہیں جو میرے ہی دورمیں آسٹریلوی ٹیم میں آیاتھا۔اگرہم شرجیل خان کے دفاعی گیم کو بھی ڈیوڈوارنرجیسابنانے میں کامیاب ہوگئے تویہ ہمارے لئے اچھی بات ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain