تازہ تر ین

اقتصادی راہداری کیخلاف سازشیں, اہم اعلان جاری

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ تاریخ کا دھارا موڑ دے گا اورپاکستان سمےت پورا خطہ اس عظےم منصوبے سے مستفےد ہو گا۔ سی پیک نے پاکستان سمیت خطے میں پائیدار ترقی اور خوشحالی کی بنیاد رکھ دی ہے۔ پنجاب سمیت پورے پاکستان میں سی پیک کے منصوبوں پر انتہائی تیزرفتاری سے کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ کا ون بیلٹ ون روڈ کا وژن غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے اور دیگر ممالک کی جانب سے سی پیک کے منصوبوں میں دلچسپی خوش آئند امر ہے۔ ہمارے دوست سی پیک سے خوش جبکہ دشمن منصوبے میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سی پیک کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کے سفر کو مکمل کریں گے۔ دریں اثنا وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے آج ےہاں ترکی کی وزارت صحت کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔ جس مےں ترک صدر رجب طےب اردوان کے حالےہ دورہ پاکستان کے دوران پنجاب حکومت اور ترک وزارت صحت کے مابےن ہےلتھ کےئر سسٹم کی بہتری کے حوالے سے طے پانے والے معاہدے پر تےزرفتاری سے عملدر آمد پر اتفاق ہوا۔ وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے ترک وزارت صحت کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی وزارت صحت کےساتھ طے پانے والے معاہدے کی روشنی مےں ہےلتھ کےئرسسٹم کو تےزی سے بہتر بنانے کےلئے اقدامات کےے جائےں گے اور ہےلتھ کےئر سسٹم کی بہتری کے حوالے سے معاہدے پر عملدر آمد مےں کوئی کسر اٹھا نہےں رکھےں گے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے پر عملدر آمد کےلئے کورگروپ تشکےل دے دےئے گئے ہےں اور انہےں ذمہ دارےاں بھی تفوےض کر دی گئی ہےں۔ جدےد ٹےکنالوجی اور ترک مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صوبے کے ہےلتھ کےئر سسٹم کو خوب سے خوب تر بنائےں گے۔ معاہدے کے تحت ہےلتھ انفارمےشن مےنجمنٹ سسٹم اور پبلک ہےلتھ اےجنسی کا قےام عمل مےں لاےا جائے گا۔ ترکی مےں اپنائے گئے ہےلتھ انفارمےشن مےنجمنٹ سسٹم کے ماڈل سے استفادہ کرےں گے۔ انہوںنے کہا کہ ترکی کا ہےلتھ انفارمےشن مےنجمنٹ سسٹم شاندار ہے اور اسے پنجاب کے ہسپتالوں مےں بھی اپنائےں گے۔پنجاب کے ہےلتھ کےئر سسٹم کو بہتر بنانے کےلئے ترک بھائےوں کے تعاون پران کے شکرگزار ہےں۔ انہوںنے کہا کہ دکھی انسانےت کی خدمت کےلئے کم سے کم وقت مےں جو کچھ کرسکتے ہےں کرےں گے۔ہےلتھ انفارمےشن مےنجمنٹ سسٹم کی بہتری کے حوالے سے طے پانے والے معاہدے پر تےزرفتاری سے آگے بڑھےں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے 36اضلاع مےں سی ٹی سکےن مشےنےں نصب کرنے کا فےصلہ کےاہے ۔تمام اضلاع مےں سی ٹی سکےن مشےنوں کی فراہمی سے عوام کو ان کی دہلےز پر سی ٹی سکےن کی سہولت ملے گی۔ سی ٹی سکےن کی سہولت 24گھنٹے دستےاب ہو گی جس سے خلق خدا کو بے پناہ فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے مےں غےرمعےاری ادوےات کی روک تھا م کےلئے ادوےات کی خرےداری کا سنٹرلائزڈ نظام لائے ہےں۔ خرےدی گئی ادوےات کے نمونے دنےا کی بہترےن لےب سے چےک کرائے جارہے ہےں۔ڈرگ لےبز کو عالمی معےار کے مطابق بنانے کےلئے اقدامات کےے جا رہے ہےں۔ ادوےات کا اےسا نظام لائے ہےں جس سے امےر اورغرےب اےک ہی دوائی استعمال کرےں گے۔ ادوےات کی خرےداری کے سنٹر لائزڈ نظام سے غرےب اور امےر کی دوائی کا فرق مٹا رہے ہےں۔ صوبے سے جعلی اور غےر معےاری ادوےات کے خاتمے کےلئے مو¿ثر اقدامات کےے گئے ہےں۔انہوںنے کہا کہ ترکی کے ساتھ ملکر پنجاب کے عوام کو معےاری طبی سہولتوں کی فراہمی کےلئے برق رفتاری سے آگے بڑھےں گے۔ سربراہ ترک وفد ڈاکٹرسلامی کلک (Dr.Selami Kilic)نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشرےف پاکستان اورعوام کےلئے اےک عظےم رہنما کا کردار ادا کر رہے ہےں۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف کو ترکی کی قےادت اور عوام انتہائی قدر کی نگاہ سے دےکھتے ہےں۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے ترکی کی ہر موقع پر زبردست حماےت کی ہے اور ان کی ترکی سے محبت اور سپورٹ پر ترکی کا ہر فرد ان کا شکرےہ ادا کرتا ہے۔ ترکی مےں ناکام فوجی بغاوت کے دوران وزےراعظم نوازشرےف ،وزےراعلیٰ شہبازشرےف اورحکومت پاکستان کی اخلاقی حماےت پر ترکی کا ہر باشندہ شکرگزار ہے۔ پاکستان اور ترکی کے عوام بھائی ہےں اوراےک دوسر ے کے ساتھ ہرممکن تعاون کےلئے ہمہ وقت تےار ہےں ۔ہےلتھ کےئر سسٹم کی بہتری کے حوا لے سے پنجاب کے وزےراعلیٰ شہبازشرےف کا وےژن اور کاوشےں لائق تحسےن ہےں۔ ترک وزارت صحت کے سےنئر ماہر ڈاکٹرحسن کاگل (Dr.Hasan Cagil) نے کہا کہ پنجاب کے ہےلتھ کےئرسسٹم کی بہتری کےلئے کےے جانے والے معاہد ے پروزےراعلیٰ شہبازشرےف کے وےژن کے مطابق تےزی سے عملدر آمد کےا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ ہےلتھ کےئر سسٹم کی بہتری کےلئے پنجاب حکومت کے ساتھ ہر سطح پر مل کر کام کرےں گے۔ پنجاب کے ہےلتھ کےئر سسٹم مےں بہتری کےلئے پنجاب حکومت کی ٹےم کے ساتھ ملکر روڈ مےپ تےار کر رہے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ ہسپتالوں کے نظام مےں بہتری لانے کےلئے مرحلہ وارپروگرام پر عمل کےا جائے گا۔انشاءاللہ ہماری مشترکہ کاشوں سے ہےلتھ کےئر سسٹم مےںبہتری کے نتائج جلد سامنے آئےں گے۔ترک وزارت صحت کے وفدنے وزےراعلیٰ کی خےرےت درےافت کی اوران کےلئے نےک خواہشات کا اظہار کےا۔ مشےرصحت خواجہ سلمان رفےق،پارلےمانی سےکرٹری خواجہ عمران نذےر،خواجہ احمد حسان،اےڈےشنل چےف سےکرٹری،چےئرمےن منصوبہ بندی و ترقےات، صدرپی کے اےل آئی پروفےسر ڈاکٹر سعےد اختراورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف سے ترک وزارت صحت کے اعلی سطح کے وفد کی ملاقات کے دوران وفد کے سربراہ ڈاکٹرسلامی کلک (Dr.Selami Kilic) نے شہبازشرےف کی عوامی خدمت کے وےژن اورشعبہ صحت کی بہتری کےلئے اقدامات کو زبر دست الفاظ مےں خراج تحسےن پےش کےا۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب کے وزےراعلیٰ شہبازشرےف پاکستان اورعوام کےلئے اےک عظےم رہنما کا کردار ادا کر رہے ہےں اور ترکی کی قےادت اورعوام انہےںانتہائی قدر کی نگاہ سے دےکھتے ہےں ۔ شہبازشرےف نے ترکی کی ہر موقع پر زبردست حماےت کی ہے اوران کی ترکی سے محبت اور سپورٹ پر ترکی کا ہر فرد ان کا شکرےہ ادا کرتا ہے ۔ترکی مےں ناکام فوجی بغاوت کے دوران وزےراعظم نوازشرےف، وزےراعلیٰ شہبازشرےف اور حکومت پاکستان کی اخلاقی حماےت پر ترکی کا ہر باشندہ شکرگزار ہے۔ ہےلتھ کےئر سسٹم کی بہتری کے حوا لے سے پنجاب کے وزےراعلی شہبازشرےف کا وےژن اور کاوشےں لائق تحسےن ہےں۔ ترک وزارت صحت کے سےنئر ماہر ڈاکٹر حسن کاگل (Dr.Hasan Cagil)نے کہا کہ پنجاب کے ہےلتھ کےئرسسٹم کی بہتری کےلئے کےے جانے والے معاہد ے پروزےراعلیٰ شہبازشرےف کے وےژن کے مطابق تےزی سے عملدر آمد کےا جائے گا۔ترک وزارت صحت کے وفدنے وزےراعلیٰ کی خےرےت درےافت کی اوران کےلئے نےک خواہشات کا اظہار کےا۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے آج یہاں جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ملکی معاملات اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماﺅں نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر بھارتی افواج کی جانب سے بدترین مظالم اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی اشتعال انگیزیوں کی شدید مذمت کی اور کشمیری عوام اور شہداءکے لواحقین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معصوم کشمیری عوام پر بھارتی افواج کے مظالم حد سے بڑھ چکے ہیں۔ اقوام عالم کے ضمیر کو کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کا ساتھ دینے کیلئے جاگنا ہو گا۔ پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی،سےاسی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیرتقسےم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے اور تنازعہ کشمیر کا حل خطے میں پائیدار امن کیلئے ضروری ہے۔ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے والے غلط فہمی کا شکار ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی بہادرا فواج بھارتی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر فوج وطن کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اور جبر و تشدد کشمیری عوام سے ان کا حق خودارادیت چھیننے میں ناکام ہوچکا ہے۔بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں آگ اور خون کا کھیل بند کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں نفاق کی نہیں بلکہ اتحاد کی ضرورت پہلے سے بہت بڑھ چکی ہے۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف اور مولانا فضل الرحمن نے اےک دوسرے کی خےرےت درےافت کی اور اےک دوسرے کےلئے نےک خواہشات کا اظہار کےا۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے مظفر گڑھ میں آٹھویں جماعت کی طالبہ پر تشدد اور زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مظفر گڑھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے موڑکھنڈا کے قریب آتشزدگی کے باعث ماں اور تین بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر تے ہوئے واقعہ کی تحقےقات کا حکم دےا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain