تازہ تر ین

الٹی میٹم ختم, وزیراعلیٰ پولیس افسران پر برس پڑے

لا ہور(خصوصی رپورٹ) گارڈن ٹاﺅن ڈکیتی اور ملت پارک میں پانچ افراد کے قتل پر وزیر اعلی پنجاب کے نوٹس کے باوجود لاہورپولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام ہوگئی۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے شہریوں کے بعد پرانے پولیس افسران سے مدد مانگ لی۔ تفصیلات کے مطا بق گارڈن ٹان ڈکیتی پر پولیس نے مبینہ طور پر دعوی کیا ہے کہ ڈکیتی کرنے والے ملزمان کی شناخت علی نت اور ضامن عباس کے نام سے ہوگئی ہے جو کہ ابھی تک ایک سوالیہ نشان ہے ۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے جھنگ اور ایبٹ آباد میں چھاپے مارے گئے ہیں مگر ملزمان پکڑے نہیں جاسکے ،دوسری طرف ملت پارک میں ڈکیتی مزاحمت پر پانچ افراد کے قتل کی تفتیش میں بھی کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ذرا ئع کے مطا بق پولیس نے شہریوں کے بعد اب پرانے افسران سے مدد مانگ لی ہے ،اس ضمن میں سابق ایس پی سی آئی اے عمرورک ،اور ان کی ٹیم سے رابطہ کرکے ملزمان کو گرفتارکرنے کی اپیل کی گئی ہے ، لاہور پولیس کے مطابق کیس کی تفتیش انویسٹی گیشن ونگ سے لیکر سی آئی اے پولیس کے حوالے کردی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain