لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ زراعت کی ترقی اور کسان کی خوشحالی ہماری ترجیح ہے- فی ایکڑ پیداوار میں اضافے اور کاشتکار کی ترقی کے لئے اربوں روپے کا کسان پیکیج دیا گیا ہے -ملک کی تاریخ میں پہلی بار چھوٹے کسانوں کو 100 ارب روپے کے بلا سود قرضے دیئے جا رہے ہیں- کھادوں پر اربوں روپے کی سبسڈی سے چھوٹے کاشتکاروں کو فائدہ پہنچ رہا ہے – زرعی ٹیوب ویلوں کے بجلی کے نرخوں میں خاطرخواہ کمی سے بھی کاشتکار مستفید ہو رہے ہیں-کسان خوشحال ہو گا تو زراعت ترقی کرے گی اور پاکستان آگے بڑھے گا- وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے شعبہ زراعت کی ترقی کیلئے انقلاب آفریں اقدامات کئے ہیں- وزیراعلی محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعلی نے کہا کہ شعبہ زراعت کی ترقی کے لئے موثر حکمت عملی پر عملدرآمد سے سبزانقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے – کاشتکاروں کو بلا سود قرضوں کی فراہم کے پروگرام کے تحت ساڑھے بارہ ایکڑ تک اراضی رکھنے والے کاشتکاروں کو ربیع میں 25 ہزار روپے اور خریف میں 40 ہزار روپے فی ایکڑ حساب سے بلا سود قرضے دیئے جا رہے ہیں- بلاسود قرضوں کی تقسیم کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شفاف ترین نظام وضع کیا گیا ہے- پروگرام کے تحت بے زمین کاشتکاروں کو بھی پہلی مرتبہ بلاسود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں – قرضہ حاصل کرنے میں کامیاب ہونے والے کسانوں کو سمارٹ فون بھی دیئے جائیں گے اور سمارٹ فون کے ذریعے کسانوں کو موسم، زرعی سہولیات ، فصلوں، بیجوں، کھادوں اوردیگر امور کے بارے میں رہنمائی فراہم کی جائے گی- بلا سود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام کے پہلے مرحلے میں میں 6 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوگا- انہوں نے کہا کہ قرضوں کا مکمل مارک اپ پنجاب حکومت ادا کرے گی- بلاسود قرضوں کی فراہمی کا تاریخ ساز پروگرام معاشی و سماجی اور سبز انقلاب برپا کر دے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا- وزیراعلیٰ نے اجلاس کے دوران پنجاب میں سماج دشمن عناصر، جرائم پیشہ افراد اور اشتہاریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈا¶ن کا حکم دیا اور کہا کہ سماج دشمن عناصر، جرائم پیشہ افراد اور اشتہاریوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے اور عوام کے جان و مال تحفظ کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے- انہوں نے کہا کہ پولیس کو امن عامہ کی فضا یقینی بنانے کے لئے فعال اور متحرک انداز میں فرائض سرانجام دینا ہوں گے۔ پولیس کو عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب پولیس فورس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے فرض کی ادائیگی موثرانداز سے کرے- انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی چیز اہم نہیں- جرائم کا خاتمہ، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ، ایم پی اے جہانگیر خانزادہ ، معاون خصوصی رانا مقبول احمد، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس ، سیکرٹری داخلہ اور اعلی پولیس حکام نے اجلاس میں شرکت کی- وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سیﺅل میں منعقدہ باکسنگ کے مقابلے سلور فلائی ویٹ چمپئن کے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرنے پر پاکستانی باکسر محمد وسیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ محمد وسیم نے رنگ میں بہترین صلاحیتوں اور مہارت کا مظاہرہ کرکے ناقابل شکست فلپائنی باکسر کو ہرایا اور ان کی کامیابی ملک و قوم کیلئے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد وسیم نے سلور فلائی ویٹ چمپئن کا ٹائٹل جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ پاکستانی نوجوان صلاحیتوں اور قابلیت میں کسی سے کم نہیں۔