دبئی (آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹوئنٹی20کرکٹ کی مقبولیت کے آگے ہارمانتے ہوئے بالاآخرٹیسٹ میچوں کی تعداد کم کرنے کا عندیہ دیدیاہے۔آئی سی سی نے مستقبل کیلئے میچوں کے شیڈول کا نیا ڈھانچہ ترتیب دینے کی کوشش کررہی ہے تاکہ تین فارمیٹس کے میچوں میں توازن پیداکیاجاسکے جس کے تحت ٹیسٹ میچوں کی تعدادکم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔جس کے تحت اب شائقین کرکٹ کو سال میں دس سے بھی کم ٹیسٹ میچز بھی دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔آسٹریلیامیں موجودآئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈرچرڈسن نے بتایاہے کہ وہ اگلے سال جون میں لندن میں شیڈول آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر نئے ڈھانچے کو زیربحث لائیں گے۔انہوں نے اعتراف کیاہے کہ ہمیں لیگ کرکٹ کے ڈھانچے کی بھی ضرورت ہے۔