ہیملٹن(آئی این پی ) پاکستانی فاسٹ باﺅلر عمران خان جونیئر کو ایک تو یہ اعزاز حاصل ہے کہ جس مقابلے میں وہ کھیلے ہیں، پاکستان وہ کبھی نہیں ہارا لیکن آج انہوں نے ایک اور عالمی ریکارڈ میں بھی اپنا نام لکھوا لیا۔ نیوزی لینڈ کیخلاف ہیملٹن میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن عمران خان اسوقت بلے بازی کے لیے میدان میں آئے جب محمد عامر کی صورت میں پاکستان کی نویں وکٹ گر چکی تھی اور بابر اعظم کو پہلی سنچری کرنے کے لیے عمران خان کا ساتھ درکار تھا تاہم مسئلہ یہ تھا کہ عمران خان کے کیریئر میں ایک بھی رن موجود نہیں تھا۔7 ٹیسٹ میچز میں کھیلی گئی 4 اننگز میں انہیں صرف 10 گیندیں کھیلنے کا موقع ملا اور وہ کبھی ان پر رن نہیں بنا سکے اور 2مرتبہ صفر پر ناٹ آﺅٹ رہے۔