تازہ تر ین

گرین شرٹس کو گھیرنے میں موسم مددگار

ہملٹن(بی این پی )نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین بریڈلے جان واٹلنگ کا کہنا ہے کہ تیسرے روز کے کھیل میں موسم پاکستان کے باقی پانچ بیٹسمینوں کو گھیرنے میں مددگار ثابت ہوگا اور توقعات کے مطابق بادل بدستور چھائے رہے تو وکٹ کی نمی بالرز کے کام کو آسان کر دے گی اور وہ حریف بیٹسمینوں کو جلد ٹھکانے لگادیں گے۔ کیوی وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ دو بہترین بیٹسمین اب بھی وکٹ پر موجود ہیں اور انہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ اس شراکت کو توڑنے کے بعد پاکستان کی ٹیل اینڈ بیٹنگ پر دباو¿ بڑھایا جائے کیونکہ اگر ایک بھی اچھی شراکت طوالت اختیار کر گئی تو میچ کا توازن برابر بھی ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ جب بریڈلے جان واٹلنگ بیٹنگ کیلئے کریز پر آئے تو نیوزی لینڈ کی پانچ وکٹیں 119 رنز پر گر چکی تھیں لیکن انہوں نے ناقابل شکست 49 رنز بنا کر ٹیل اینڈرز کی مدد سے اپنی ٹیم کو 271 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار نبھایا۔ بریڈلے جان واٹلنگ کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم پہلی اننگز میں 200 سے لے کر 210 رنز پر بھی آل آو¿ٹ ہو سکتی تھی لیکن اختتامی بیٹسمینوں نے وکٹ پر ٹھہر کر مثبت انداز سے بیٹنگ کی اور اگر تیسرے روز بیٹنگ آنے پر ان کے بیٹسمین تیزی کےساتھ رنز اسکور کرنے میں کامیاب رہے تو پھر پاکستانی ٹیم پر کاری ضرب لگائی جا سکے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain