تازہ تر ین

ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت مشکوک

لاہور(آئی این پی)بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان جونیئر ٹیم کی شرکت خدشات کا شکار ہے۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن بھی ویزوں کے اجرا کے معاملے پر بھارتی سفارت خانے سے رابطہ کر رہی ہے۔جونیئر ہاکی ورلڈ کپ8دسمبر سے بھارت کے شہر لکھنو میں کھیلا جائے گا، جس کے لئے پاکستان جونیئر ٹیم کی روانگی 4دسمبر کو طے ہے لیکن تاحال ویزوں کا اجرا نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت مشکوک ہوتی جا رہی ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایک دو روز میں بھارتی ویزے نہ ملے تو پاکستان ٹیم کی ایونٹ میں شرکت مشکل ہو جائے گی۔ منتظمین کی جانب سے شرکت کی تصدیق کےلئے دی جانے والی ڈیڈ لائن بھی گزر چکی ہے۔منتظمین کو صورتحال کے بارے میں بتا دیا ہے کہ ویزے ملیں گے تو ایونٹ میں شرکت کر سکیں گے۔عہدیدار نے بتایا کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن بھی ویزوں کے اجرا کےلئے بھارتی سفارت خانے سے رابطہ کر رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منتظمین نے پاکستان ٹیم کے متبادل کےلئے کام شروع کر دیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain